Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ شہری میونسپل یوٹیلیٹی چارجز پابندی سے ادا کریں تاکہ اس سے حاصل ہونے والی آمدنی شہر کی تعمیر و ترقی اور بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کر سکیں-  
     
  04-Feb-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ شہری میونسپل یوٹیلیٹی چارجز پابندی سے ادا کریں تاکہ اس سے حاصل ہونے والی آمدنی شہر کی تعمیر و ترقی اور بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کر سکیں آئندہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ہر قسم کے چالان پر MUCT کنزیومر نمبر درج کیا جائے گا اور کسی بھی قسم کی دستاویزات کی تیاری سے قبل محکمہ ایم یو سی ٹی سے بقایہ جات کی ادائیگی کا سرٹیفکیٹ لینا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ یہ شہریوں کے مفاد میں ہے اور یوٹیلٹی چارجز سے ہونے والی آمدنی کی ایک ایک روپیہ شہر پر خرچ کیا جائے گا، یہ بات انہوں نے محکمہ جاتی سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر اصغر عباس، فنانس کمیٹی کے چیئرمین ندیم ہدایت ہاشمی، لینڈ کمیٹی کے چیئرمین ارشد حسن، ورکس کمیٹی کے چیئرمین حسن نقوی، پارکس کمیٹی کے چیئرمین خرم فرحان، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل شہاب انور اور دیگر محکمہ جاتی سربراہان بھی اس موقع پر موجود تھے، انہوں نے کہا کہ ہم نے محکموں کی لیکیجز پر کافی حد تک قابو پالیا ہے مختلف حوالوں سے جعلی چالان جاری کرنے کا سلسلہ ختم کردیا ہے اور ریونیو سے متعلق فائلوں میں تاخیری حربوں کو بھی فوری طور پر ختم کردیا ہے اور جو افسران ریکوری اور ریونیو سے متعلق فائلوں میں تاخیر کریں گے ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ آئندہ چالان بکس صرف محکمہ فنانس سے جاری ہونگے اور وہ ہی چالان ادائیگی کے لئے شیڈول بینکوں میں قابل قبول ہونگے، انہوں نے کہا کہ شہری کسی بھی قسم کی ادائیگی کرتے وقت اس بات کو یقینی بنالیں کہ وہ چالان جو انہیں جاری کیا گیا ہے وہ درست ہے اور محکمہ فنانس سے ہی جاری ہوا ہے انہوں نے کہا کہ اگر کسی شہری کو چالان پر کوئی شخص ہو تو محکمہ فنانس کے آر اینڈ آر کے شعبے سے اس کی تصدیق کرسکتا ہے ، میئر کراچی نے کہا کہ بہت جلد سٹیزن ہیلپ لائن 1339 کو بھی میونسپل یوٹیلیٹی چارجز سے منسلک کردیا جائے گا اور شہری اپنی شکایات اپنے کنزیومر نمبر کے تحت ہی درج کراسکیں گے، میئر کراچی نے کہا کہ ریکوری کے محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور ان محکموں کے ریکوری کا جائزہ ہر 15 روز بعد لیا جائے گا اور ان 15 دنوں کی بنیاد پر ہی محکمہ جاتی سربراہ کی کارکردگی کا فیصلہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومت کی جانب سے ملنے والی گرانٹ پر انحصار نہیں کرنا ہے بلکہ ماضی کی طرح بلدیہ عظمیٰ کراچی کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کی بھر پور کاوشیں کرنی ہے میئر کراچی نے کہا کہ یہ کوئی مشکل امر نہیں صرف محنت، جذبے اور ہمت کی ضرورت ہے محکموں کے سربراہان اپنا وقت کے ایم سی کے لئے مختص کریں ورنہ یہ ادارہ تباہ و برباد ہوجائے گا، انہوں نے کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ جو تنازعات ہیں ان کی فہرست بنائی جائے تاکہ ان مسائل کو حل کیا جاسکے، میئر کراچی نے کہا کہ وہ مختلف محکموں اور اداروں کے ساتھ تنازعات کو ریکوری میں حائل ہونے کی بات نہیں سنیں گے، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بلدیاتی اداروں سے بھر پور تعاون کررہا ہے اور توقع ہے کہ جو مقدمات اور درخواستیں معزز عدالت میں ہیں ان کے فیصلوں کے نتیجے میں بلدیہ عظمیٰ کراچی مزید مستحکم ہوگی۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard