Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئرکراچی وسیم اختر نے کے ایم سی کی حدود میں واقع گرین بیلٹس اور سینٹرل آئی لینڈ پر کھدائی کے لئے محکمہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر سے اجازت لازمی ہوگی-  
     
  30-Jan-2018  
     
   
     
  میئرکراچی وسیم اختر نے کے ایم سی کی حدود میں واقع سڑکوں پر مختلف اداروں اور محکموں کی طرف سے گرین بیلٹس اور سینٹرل آئی لینڈ پر کھدائی کرنے اور گڑھوں کو بھرے بغیر چھوڑ دینے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ گرین بیلٹس اور سینٹرل آئی لینڈ پر کھدائی کے لئے محکمہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر سے اجازت لازمی ہوگی اور اس سلسلے میں کھودی گئی جگہ کی بھرائی پر آنے والی لاگت کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ متعلقہ ادارے / محکمے کو سرسبز قطعات کی سطح ہموار اور سبزے کی بحالی کے ساتھ ساتھ اس جگہ سے اکھاڑے گئے درختوں اور پودوں کو بھی دوسری جگہ منتقل کرنا ہوگا ، میئر کراچی نے کہا کہ مختلف اداروں / محکموں کی طرف سے گرین بیلٹس اور سینٹرل آئی لینڈ میں کھدائی کی وجہ سے وہاں لگائے گئے درختوں، پودوں اور گھاس کو شدید نقصان پہنچتا ہے اوریہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت شہر کو سرسبز بنانے کی کاوشوں میں مداخلت کے مترادف ہے لہٰذا مختلف اداروں / محکموں کی طرف سے گرین بیلٹس اور سینٹرل آئی لینڈ پر کھدائی اور اپنا کام مکمل کرنے کے بعد خام مال، ملبہ اور نکالی گئی مٹی وہیں چھوڑ دینے اور اس طرح شہر کی خوبصورتی کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، کیونکہ بعد میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کو خود اپنے وسائل استعمال کرکے ان تمام متاثرہ جگہوں کو دوبارہ اپنی اصل حالت میں واپس لانا پڑتا ہے جس پر خطیر لاگت آتی ہے اور بلدیاتی وسائل پر غیر ضروری بوجھ پڑتا ہے، انہوں نے کہا کہ محکمہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کی طرف سے اس ضمن میں مسلسل ایسی اطلاعات موصول ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ یا محکمے کے ایم سی کی حدود میں سڑکوں کے ساتھ واقع گرین بیلٹس اور سینٹرل آئی لینڈ میں کسی بھی مقصد کے تحت کھدائی کرنا چاہتے ہوں تو انہیں پیشگی اجازت لینی ہوگی اور مقررہ رقم کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹس اور سینٹرل آئی لینڈ کو اسے اصل حالت میں لانے کی ذمہ داری بھی انجام دینی ہوگی، میئر کراچی نے محکمہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کو ہدایت کی ہے کہ اس سلسلے میں دی گئی ہدایت پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور بلااجازت گرین بیلٹس اور سینٹرل آئی لینڈ پر کھدائی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ساتھ ساتھ دیگر شہری اداروں اور محکموں کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہر کو اون کریں اور اس کی خوبصورتی کو متاثر کرنے والے کسی بھی اقدام سے گریز کریں تاکہ ہم کراچی کو مثالی اور دلکش شہر بناسکیں، انہوں نے کہا کہ درخت اور ہریالی ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ شہر کی خوبصورتی میں بھی چار چاند لگاتے ہیں لہٰذا کوئی بھی ایسا عمل نہ کیا جائے جس سے درختوں یا سبزے کو نقصان پہنچے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard