Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ تین ہٹی تا گرومندر سڑک کی ازسرنو تعمیر مکمل کرلی گئی ہے جبکہ زیر زمین سیوریج سسٹم کو بھی درست کیا گیا ہے -  
     
  25-Jan-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ تین ہٹی تا گرومندر سڑک کی ازسرنو تعمیر مکمل کرلی گئی ہے جبکہ زیر زمین سیوریج سسٹم کو بھی درست کیا گیا ہے جس کے باعث یہاں سے گزرنے والی ٹریفک کو اب آسانی پیدا ہوگی اور اطراف کے علاقے میں ٹریفک جام سے بھی نجات ملے گی، مختلف یوسیز میں سڑکوں کی حالت بہت زیادہ خراب ہے جنہیں بتدریج بہتر بنانے کا عمل جاری ہے ، مختلف علاقوں میں چھوٹے مسائل کے حل پر زیادہ تو جہ دی جا رہی ہے، حکومت ترقیاتی کاموں کی تکمیل اور ترقیاتی اسکیموں کی منصوبہ بندی میں ہمارے ہاتھ مضبوط کرے تاکہ شہر بھر کے مسائل کو حل کیا جاسکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب تین ہٹی تا گرومندر سوا کلو میٹر طویل سڑک کی ازسرنو تعمیر مکمل ہونے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایسٹ کے چیئرمین معید انور، وائس چیئرمین عبدالرئوف خان، چیئرمین ورکس کمیٹی حسن نقوی، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز شہاب انور اور دیگر بھی موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ مذکورہ سڑک سیوریج کے مسائل کی وجہ سے تباہ حالی کا شکار تھی لہٰذا یہاں ٹریفک جام کے بہت زیادہ مسائل موجود تھے، انہوں نے کہا کہ ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت تقریباً دو کروڑ روپے کی لاگت سے مذکورہ سڑک کی تعمیر اور سیوریج کے کاموں کو مکمل کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر کا کام تین ماہ قبل شروع کیا گیا تھا جسے آج مکمل کرلیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ شہر کی ہر گلی میں مسائل ہیں لیکن ہمت اور لگن سے انہیں حل کریں گے، اندرونی گلیوں کے ساتھ ساتھ مرکزی شاہراہوں کی حالت بھی بہت زیادہ اچھی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ ہم صرف دو کروڑ روپے تک کی ترقیاتی اسکیم ہی بناسکتے ہیں ، شہر کے مسائل کو حل کرنے کے لئے بڑے پیکیجز کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جن یونین کمیٹیوں کی جانب سے ان کے علاقوں میں مسائل کی نشاندہی کی جارہی ہے انہیں ترجیحی بنیادوں پر دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے حل کیا جا رہا ہے ، تمام بلدیاتی نمائندے شہریوں کی خدمت کے لئے فیلڈ میں موجود ہیں اور اس بات کی حتی الامکان کوشش کر رہے ہیں کہ شہریوں کو جہاں تک ممکن ہوسکے ریلیف فراہم کیا جائے اور شہر کے مسائل کو حل کیا جائے ، میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تجاوزات شہر کا اہم مسئلہ ہے جنہیں ہٹانے کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ جب تجاوزات ہٹائی جاتی ہیں تو کچھ دن بعد ہی لینڈ مافیا کی ملی بھگت سے دوبارہ تجاوزات قائم کردی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ تجاوزات کی حوصلہ شکنی کے لئے اطراف کے علاقے کے لوگوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard