Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کینٹ اسٹیشن سے لانڈھی تک ریلوے لائن کے اطراف کچرا اٹھانے اور گرین بیلٹ کے قیام کے لئے پاکستان ریلوے کے اشتراک سے اقدامات کئے جائیں گے-  
     
  02-Jan-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کینٹ اسٹیشن سے لانڈھی تک ریلوے لائن کے اطراف کچرا اٹھانے اور گرین بیلٹ کے قیام کے لئے پاکستان ریلوے کے اشتراک سے اقدامات کئے جائیں گے تاکہ بذریعہ ٹرین کراچی آنے والے مسافروں کو شہر کا اچھا تاثر ملے، بلدیہ عظمیٰ کراچی ضلعی بلدیات کے اشتراک سے شہر میں کچرے کے بیک لاگ کو اٹھانے اور محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے جس سے لانڈھی اسٹیشن اور اطراف میں ریلوے لائن کے گرد صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی، ریلوے کی اراضی پر قبضے اورغیرقانونی تجاوزات کے خاتمے میں بھی ہرممکن تعاون کریں گے، یہ بات انہوں نے ملاقات کے لئے آئے ہوئے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے اعجاز احمد برڑوسے بات چیت کرتے ہوئے کہی، جنہوں نے منگل کی صبح میئر کراچی وسیم اختر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ،اس موقع پر ورکس کمیٹی کے چیئرمین حسن نقوی، ڈائریکٹر جنرل ورکس شہاب انور ، سینئر ڈائریکٹر کو آرڈینیشن مسعود عالم اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈی ایس ریلوے نے میئر کراچی کی توجہ ریلوے لائن کے اطراف صفائی ستھرائی کی صورتحال اور پاکستان ریلوے کی زمینوں پر تجاوزات کی جانب مبذول کرائی اور ریلوے لائن کے اطراف صفائی اور گرین بیلٹ بنانے کے لئے اقدامات کی درخواست کی، انہوں نے کہا کہ کینٹ اسٹیشن سے لانڈھی تک ریلوے ٹریک کے دونوں جانب مقامی آبادی اپنا تمام تر کچرا ریلوے لائن اور اس کے اطراف ڈال رہی ہے جس سے نہ صرف ان علاقوں میں گندگی اور بدصورتی کا احساس ہوتا ہے بلکہ شہریوں کی صحت کو بھی ا س سے شدید خطرات لاحق ہیں، انہوں نے کہا کہ اگرچہ کینٹ اسٹیشن تا لانڈھی پوری ریلوے لائن کے دونوں جانب صورتحال غیر تسلی بخش ہے تاہم جن جگہوں پر فوری توجہ درکار ہے ان میں کراچی کینٹ کا روانگی اسٹیشن یارڈاور ڈرگ روڈ ملیر سٹی اسٹیشن کے علاوہ لانڈھی اسٹیشن کے اطراف کا علاقہ شامل ہے، جہاں سے فوری طور پر کچرا اٹھایا جانا ضروری ہے انہوں نے پاکستان ریلوے کی ملکیت اراضی پر تجاوزات کے خاتمے کے لئے بھی درخواست کی جس پر میئر کراچی وسیم اختر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے کے ہمراہ کینٹ اسٹیشن سے لانڈھی تک نشاندہی کئے گئے مقامات کا فوری سروے کیا جائے تاکہ صورتحال کا مکمل جائزہ لیا جاسکے اور اس کی روشنی میں یہاں صفائی ستھرائی اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے اقدامات عمل میں لائے جاسکیں، انہوں نے کہا کہ دیگر شہروں سے کراچی آنے والے افراد جس ٹریک سے گزر کر کراچی میں داخل ہوتے ہیں اس کے اطراف کا علاقہ صاف ستھرا اور سرسبز ہونا چاہئے تاکہ ملک کے سب سے بڑے شہر میں آنے والے افراد کو خوشگوار احساس ہولہٰذا ا س پر خصوصی توجہ دی جائے اور مقامی آبادی کو ترغیب دی جائے کہ وہ اپنا کچرا ریلوے لائن پر یا اس کے اطراف نہ پھینکیں بلکہ مقررہ ڈمپنگ پوائنٹس پر ہی کچرا ڈالیں جہاں سے مقامی ضلعی انتظامیہ کے اہلکار اسے اٹھا کر لینڈ فل سائٹ تک پہنچا سکیں، میئر کراچی نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے ساتھ ساتھ تجاوزات کا خاتمہ بھی اولین ترجیح ہے اور کئی علاقوں میں قائم تجاوزات ختم کی جاچکی ہیں اور یہ سلسلہ شہر میں تمام تجاوزات کے خاتمے تک جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے قومی ادارہ ہے اور ہم اسے بہتر کارکردگی کا حامل اور مثالی ادارہ دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ غریب و متوسط طبقے کے افراد کی بڑی تعداد اندرون ملک سفر کے لئے ریل گاڑی ہی کا انتخاب کرتی ہے جس سے انہیں کم خرچ اور محفوظ سفر کی سہولت ملتی ہے لہٰذا ریلوے کے نظام کو بہتر بنانا وقت کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ شہر کی بہتری اور شہریوں کے مفاد میں تمام قومی اداروں کے ساتھ ہرممکن تعاون جاری رہے گا تاکہ شہریوں کو ان کی روزمرہ زندگی میں بہتر سہولیات میسر آئیں اور ان کے مسائل حل ہوں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard