Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے سٹیزن کمپلینٹ انفارمیشن سسٹم (1339) میں جو شکایات بلدیہ عظمیٰ کراچی سے متعلق ہوں وہ فوری طور پر متعلقہ محکمے کے سربراہان روزانہ کی بنیاد پر وصول کریں-  
     
  01-Jan-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ سٹیزن کمپلینٹ انفارمیشن سسٹم (1339) بلدیہ عظمیٰ کراچی کا انتہائی اہم محکمہ ہے جہاں موصول ہونے والی شکایات پر عوام یہ توقع رکھتے ہیں کہ ان کی جانب سے بھیجی جانے والی شکایات پر نہ صرف یہ کہ سدباب ہوگا بلکہ ان کے مسائل حل ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں ریلیف بھی ملے گا، تمام محکمہ جاتی افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے محکمہ کا ایک فوکل پرسن سٹیزن کمپلینٹ انفارمیشن سسٹم (1339) میں موجود ہو تاکہ محکمہ جاتی سربراہان اپنے محکموں سے متعلق آنے والی شکایات سے باخبر ہوں اور انہیں حل کرنے کے لئے فوری اقدامات کرسکیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کی دوپہر اپنے دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی، اس موقع پر میونسپل کمشنر ڈاکٹر اصغر عباس شیخ اور سینئر ڈائریکٹر کو آرڈینیشن مسعود عالم بھی موجود تھے، میئر کراچی وسیم اختر نے میونسپل کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ جاتی افسران جو آج کی اس میٹنگ میں نہیں آئے انہیں شوکاز جاری کئے جائیں اور اس بات کا پابند کیا جائے گا کہ وہ آئندہ ہونے والے اجلاس میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور میٹنگ میں نہ آنے والے افسران کو معطل کردیا جائے، انہوں نے کہا کہ افسران وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں اور اپنے دفاتر میں وقت مقررہ پر اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ سٹیزن کمپلینٹ انفارمیشن سسٹم (1339) میں جو شکایات بلدیہ عظمیٰ کراچی سے متعلق ہوں وہ فوری طور پر متعلقہ محکمے کے سربراہان روزانہ کی بنیاد پر وصول کریں جبکہ موصول ہونے والی وہ شکایات جو بلدیہ عظمیٰ کراچی سے متعلق نہیں ہیں انہیں جمع کرکے ان کے متعلقہ اداروں تک پہنچا دیا جائے، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ محکمہ جاتی سربراہان اپنے محکموں کی جانب سے جن فائلوں کو میئر آفس بھیجتے ہیں انہیں چاہئے کہ ان فائلوں پر وہ اپنے ریمارکس بھی درج کریں انہوں نے کہا کہ میئر آفس سے دی جانے والی مختلف ہدایات پر محکمہ جاتی افسران مکمل عملدرآمد کرائیں، انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں اس کے باوجود کہ وسائل کی کمی ہے لیکن جہاں تک ممکن ہوسکے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہم سب کو مشترکہ طور پر ایک ٹیم ورک کی صورت میں کام کرنا ہوگا، سٹیزن کمپلینٹ انفارمیشن سسٹم (1339) سے عوام کو بہت سی توقعات وابستہ ہیں لہٰذا یہاں موجود عملے پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ موصول ہونے والی شکایت کو بروقت ان کے محکموں تک پہنچا دیں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard