Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ مختلف لینڈ کنٹرول اداروں سے اجازت لینے اور فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے تر قیاتی کا موں میں تا خیر ہوتی ہے-  
     
  29-Dec-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ مختلف لینڈ کنٹرول اداروں سے اجازت لینے اور فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے تر قیاتی کا موں میں تا خیر ہوتی ہے، جب تک لینڈ کنڑول ایک ادارے کے پاس نہیں ہوگا ، بہتری نہیں آئے گی، ملیر کالا بورڈ پر سڑک کی تعمیر سے شہریوں کو ٹر یفک جام سے نجات ملے گی، وزیر اعلی سندھ نے ترمیم شدہPC-I کی منظوری دے دی ہے اور اب اس منصوبہ کی مجموعی لاگت سوا ارب روپے ہے، شہریوں کی سہولت کے لئے اس سڑک پر پیڈ سٹرین برج بھی تعمیر کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو رات گئے ملیر کالا بورڈ کے اچانک دورے اور کا لا بورڈ پر سڑک کی تعمیر کے معائنے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر چیئرمین ڈی ایم سی کورنگی سید نیئر رضا، ورکس کمیٹی کے چیئرمین حسن نقوی، چیئرمین کچی آبادی کمیٹی سعد بن جعفر، ڈائریکٹر جنرل ورکس شہاب انور اور دیگر منتخب نمائندے اور افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ 12 کلومیٹر طویل نیشنل ہائی وے (N-5) منصوبہ اسٹار گیٹ تا قائد آباد سیوریج کے دیرینہ مسائل کے باعث تاخیر کا شکار ہوا اس سڑک پر سیوریج لائن سے رسائو کے مسئلے کو حل کرنا ضروری تھا کیونکہ محدود وسائل سے جن سڑکوں کی تعمیر یا استر کاری کی گئی وہ سیوریج لائن اوور فلو کے باعث دوبارہ خراب ہونا شروع ہوگئی تھی، انہوں نے کہا کہ مالی وسائل کی عدم دستیابی کی وجہ سے اس منصوبے میں 6 ماہ کی تاخیر ہوئی تاہم سیوریج کے مسائل حل کرنے کے بعد روڈ کی تعمیر اور کارپیٹنگ شروع کردی گئی ہے اور اب اس کام جلد مکمل کرلیا جائے گا، ، میئر کراچی نے کالا بورڈ پر تعمیر ہونے والی 12 کلومیٹر سڑک کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں، انہوںنے کہا کہ فنڈز ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے کام میں تاخیر ہورہی ہے لینڈ کنٹرول ایک چھت تلے آنے تک مشکلات کا سامنا رہے گا، انہوں نے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر میں تاخیر کے باعث یہاں سے گزرنے والی ٹریفک اور علاقہ مکینوں کی مشکلات کا بخوبی اندازہ تھا اور ہماری خواہش تھی کہ مرکزی شاہراہ ہونے کے باعث یہاں ترقیاتی کام تیزی سے مکمل کیا جائے تاکہ یہاں سے گزرنے والے شہریوں کو ٹریفک جام اور حادثات سے نجات دلائی جاسکے، انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں سڑک کی تعمیر کے علاوہ سیوریج لائن کی تنصیب اور فٹ پاتھ کی تعمیر بھی شامل ہے، کے الیکٹرک، ٹیلی فون اور دیگر زیر زمین یوٹیلیٹی لائنوں کو منتقل کرنے کے علاوہ سڑک کے ساتھ نیو جرسی بیریئر کی تنصیب کاکام بھی مکمل کیا جارہا ہے جبکہ برساتی نالے کی تعمیر اور فٹ پاتھ کاکام بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، جس کی تکمیل سے عوام کا یہ دیرینہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard