Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے محکمہ ورکس کے افسران کو تنبیہ کی ہے کہ ترقیاتی کاموں میں تاخیری حربے اور کام کو ٹالنے کی پالیسی اب نہیں چلے گی-  
     
  28-Dec-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے محکمہ ورکس کی کارکردگی پر عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے افسران کو تنبیہ کی ہے کہ ترقیاتی کاموں میں تاخیری حربے اور کام کو ٹالنے کی پالیسی اب نہیں چلے گی، شہریوں نے ہمیں اپنے مسائل کے حل کے لئے منتخب کیا ہے لہٰذا ہمیں ہر صورت ترقیاتی کاموں کی جلد از جلد تکمیل کو ترجیح دینی ہے، چیف انجینئرز اپنے ضلع میں ترقیاتی کاموں کے ذمہ دار ہوں گے، مقررہ وقت میں کام نہ ہوا تو کارروائی کی جائے گی، 318 ملین روپے کی لاگت سے جاری 122 ترقیاتی اسکیموں کو فوری مکمل کیا جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے محکمہ ورکس کے متعلق منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر چیئرمین ورکس کمیٹی حسن نقوی، چیئرمین ورکس (الیکٹریکل اینڈ میکنیکل ) خالد اجمیری ، میئر کراچی کے مشیر فرحت خان، ڈائریکٹر جنرل ورکس شہاب انور، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن مسعود عالم، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایس ایم شکیب، ڈائریکٹر فنانس محمود بیگ، تمام اضلاع کے چیف انجینئرز اور دیگر افسران بھی موجود تھے، اجلاس کے دوران شہر کے مختلف اضلاع میں محکمہ ورکس کے تحت جاری اسکیموں پر ہونے والے کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کی افادیت اور اہمیت پر غور کیا گیا، میئر کراچی نے کہا کہ ہمیں اس وقت گو نا گوں چیلنجز کا سامنا ہے ،اگر فنڈز دستیاب، حالات سازگار اور اختیارات ہوں تو ہر شخص شہر کو چار چاند لگا سکتا ہے ، اس کے باوجود ہمیں تمام تر مشکلات کے باوجود موجودہ صورتحال سے سرخرو ہو کر نکلنا ہے، انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام پروجیکٹس محکمہ انجینئر کے چیف انجینئرز کی نگرانی میں مکمل ہوں گے اور چیف انجینئرز ہی اپنی متعلقہ حدود میں ان کاموں پر بروقت عملدرآمدکا ذمہ دار ہوگا لہٰذا پروجیکٹس کے لئے فائل ورک کی تیاری اور انتظامی منظوری میں ہرگز تاخیر نہ کی جائے اور تمام کاموں کے لئے پیشگی وقت کا تعین کرلیا جائے تاکہ اس کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائی جاسکے، میئر کراچی نے کہا کہ یوسی پروگرام کے حوالے سے جتنے بھی پروجیکٹس اس وقت جاری ہیں ان کی فوری تکمیل بھی یقینی بنائی جائے جس سے یونین کونسل کی سطح پر شہریوں کو خاطر خواہ ریلیف ملنے کا امکان ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ صوبائی اے ڈی پی سے مرزا آدم خان روڈ اور بوٹ بیسن روڈ کی تعمیر کا کام فوری شروع کیا جائے، انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ انجینئرنگ کے تمام افسران خصوصاً عوامی بہبود کے کاموں میں ٹیم ورک یقینی بنائیں جس سے شہر میں کام ہوتا نظر آئے گا اور کام کی بروقت تکمیل کا جذبہ کار فرما ہوگا، انہوں نے کہا کہ شہریوں کو درپیش بنیادی مسائل پر توجہ مرکوز کی جائے اور جتنا جلد ممکن ہوسکے انہیں حل کیا جائے، تمام افسران کی یہ ذمہ داری ہے کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے اس کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں، انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ ورکس سالانہ مینٹی نینس ٹینڈرز کی روایت ڈالے اور سڑکوں ، پلوں، فلائی اوورز اور انڈرپاسز کی مینٹی نینس کا کام انہی ٹینڈرز کے ذریعے انجام دیا جائے تاکہ شہر کے انفراسٹرکچر کو بہتر حالت میں رکھا جاسکے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard