Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے واجبات، ان کی پنشن اور تنخواہوں کی بر وقت ادائیگی ہماری ترجیجات میں شامل ہیں -  
     
  27-Dec-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے واجبات، ان کی پنشن اور تنخواہوں کی بر وقت ادائیگی ہماری ترجیجات میں شامل ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو جلد سے جلد واجبات ادا کردیئے جائیں، یہ بات انہوں نے محکمہ ویلفیئر کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہی، اس موقع پر سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈراسلم آفریدی، میونسپل کمشنر ڈاکٹر اصغر عباس، ڈائریکٹر کو آرڈی نیشن محمد عمران اور ڈائریکٹر ویلفیئر جبار بھٹی بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کے واجبات دیئے گئے ہیں، ہماری نظر میں تمام ملازمین برابر ہیں اور ان کی خوشیوں کا خیال رکھنا انتہائی اہم ہے انہوں نے کہا کہ جو ملازمین اپنی پوری زندگی کے ایم سی کو دیتے ہیں اور ادارے کے توسط سے شہریوں کی خدمت کرتے ہیں انکی فلاح و بہبود اور حقوق کا خیال رکھنا ادارے کا فرض ہے، میئرکراچی وسیم اختر نے کہا کہ فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے ان معاملات میں تاخیر ہوتی ہے لیکن ایسا نہیں ہے کہ اس مسئلے کو نظر انداز کیا گیا ہو ، میئر کراچی نے ڈائریکٹر ویلفیئر کو ہدایت کی کہ وہ واجبات پہلے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو پہلے ادا کریں اور بعد میں ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو ان کے بعد ادا کریں، ایک سنیارٹی لسٹ بنائی جائے تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو میئر کراچی نے کہا کہ مسیحی ملازمین کو2 کروڑ 6 لاکھ روپے کے واجبات دیئے گئے ہیں انہو ںنے کہا کہ کے ایم سی کے تمام افسران و ملازمین محنت اور تندہی سے کام کریں اور شہریوں کی خدمت کو اپنا شعائر بنائیں، میئر کراچی نے کہا کہ اگر ادارے کے ملازمین اپنے فرائض حسن بخوبی ادا کریں گے تو شہریوں کے مسائل بہتر طور پر حل ہوسکیں گے، اس موقع پر میئر کراچی کو پنشن، ملازمین کے واجبات اور تنخواہوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ حکومت سندھ سے ملنے والی او زیڈ ٹی گرانٹ اور تنخواہوں کی مد میں ملنے والی رقم میں 30کروڑ روپے کمی کا سامنا ہے جسے کے ایم سی اپنے ذرائع سے پورا کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ رواں مہینے میں تمام ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ انکریمنٹ شامل کرنے کے بعد مزید 8 کروڑ روپے درکار ہونگے میئر کراچی نے ہدایت کی کہ وہ ہر 15 روز کے بعد حسابات اور ریونیو سے جمع ہونے والی رقم کا گوشوارہ انہیں پیش کریں تاکہ تنخواہوں اور پنشن کی بر وقت ادائیگی کو یقینی بنایا جاسکے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard