Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا امید، ہمت اور خود اعتمادی ہم وطنوں کے لئے قائد اعظم کا پیغام ہے-  
     
  26-Dec-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے رہنمائوں اور محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، امید، ہمت اور خود اعتمادی ہم وطنوں کے لئے قائد اعظم کا پیغام ہے، قائداعظم کے افکار اور ان کے قول ایمان، اتحاد اور تنظیم پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، ملک میں اتحاد، یکجہتی اور اخوت کے ذریعے ہی ترقی حاصل کی جاسکتی ہے،دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں کی طرح ہمیں بھی تمام اختلافات بھلا کر ایک قوم بنناہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سفاری پارک میں قائد اعظم کے یوم ولادت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر قائد اعظم کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا، تقریب میں شریک قائداعظم کی فیملی نے مزار قائد اعظم کا ماڈل میئر کراچی وسیم اختر کو پیش کیا جبکہ قائداعظم کی فیملی کے ممبر اسلم جناح اور خورشید بیگم کو تقریب میں120گز کے رہائشی پلاٹ کی فائل مقامی ادارے کی جانب سے میئر کراچی وسیم اختر نے پیش کی، تقریب میں خالد مقبول صدیقی، زاہد منصوری، ضلع شرقی کے چیئرمین معید انور، اقبال مقدم، عارف خان ایڈوکیٹ اور صبحین غوری سمیت دیگر نے بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے تقریب میں شرکت کرنے والے دوسرے شہروں کے طلبا و طالبات کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہے لہٰذا انہیں اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہئے خاص طور پر طلباء جدید ٹیکنالوجی سے متعلق علم حاصل کریں تاکہ اقوام عالم کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر ترقی کے سفر میں آگے بڑھ سکیں انہوں نے کہا کہ اگر ہم متحد ہو کر کام نہیں کریں گے تو ترقی نہیں کرسکتے ، ہمیں اس بات کا عزم کرنا ہے کہ ماضی میں جو غلطیاں کیں ان کو نہیں دہرائیں گے بلکہ ان سے سیکھ کر آگے بڑھیں گے، انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے شہر کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور حصہ ملانا چاہئے، پاکستان اللہ تعالیٰ کی ایک نعمت ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئے اور اپنے عظیم رہنمائوں کے اقوال کو یاد رکھنا چاہئے انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیوں کے بعدیہ ملک حاصل کیا ہے ہمارا فرض ہے کہ اس کی حفاظت کریں اور اپنے شہر اور ملک کے استحکام کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کریں، قائداعظم کے یوم ولادت پر منعقد ہونے والی اس تقریب میں بڑے پیمانے پر شہریوں نے شرکت کی اور مقامی فنکاروں نے اپنے فن کا بھی مظاہرہ کیا۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard