Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ جب تک قائد اعظم کے افکار اور اصولوں پر عمل نہیں کریں گے ہم مسائل حل نہیں کرسکیں گے-  
     
  25-Dec-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ جب تک قائد اعظم کے افکار اور اصولوں پر عمل نہیں کریں گے ہم مسائل حل نہیں کرسکیں گے ، ہمارا ملک اور شہر مشکل میں ہے کوئی شخص پاکستانیوں کے لئے نہیں سوچ رہا سب سیاسی ایشو میں پھنسے ہوئے ہیں، ہم سب کی سوچ پاکستان کی بہتری، ترقی اور خوشحالی ہونا چاہئے، یہ بات انہوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 141 ویں یوم ولادت کے موقع پر کراچی کے شہریوں کی جانب سے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھانے اور فاتحہ خوانی کے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی، ضلع شرقی کے چیئرمین معید انور، ضلع کورنگی کے وائس چیئرمین سید احمر علی، پارلیمانی لیڈر اسلم شاہ آفریدی، کے ایم سی کی لاء کمیٹی کے چیئرمین عارف خان ایڈوکیٹ، لینڈ کے کمیٹی چیئرمین سید ارشد حسن، میڈیا کمیٹی کی چیئرپرسن صبحین غوری، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر امان خان آفریدی، اے این پی کے رہنما عالم زیب الائی، ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ علی حسن ساجد، ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس خورشید شاہ اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، میئر کراچی نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے ہمیں ایک آزاد وطن دیا جس میں تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں ہمیں اس کی پاسداری کرنی چاہئے جب تک ہم میں اتحاد ، یکجہتی، اخوت ، مساوات اور جذبہ حب الوطنی نہیں ہوگا ہم ایک قوم نہیں بن سکیں گے، قائد اعظم چاہتے تھے کہ یہ ایک کامیاب ریاست ہواور یہاں مسلم آزادی کے ساتھ رہیں، انہوں نے کہا کہ بعض سماج دشمن عناصر نے ملک میں دہشت گردی کرکے امن و امان کی جو صورتحال پیدا کی ہے اس سے ہماری مسلح افواج نمٹ رہی ہے اور بہت جلد امن و امان کی صورتحال میں مزید بہتری پیدا ہوگی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے چائنا کٹنگ کی آڑ میں لوگوں کے گھر گرانے پر احتجاج کیا ہے لیکن ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کے ساتھ ہیں، لاء کمیٹی کے چیئرمین عارف خان ایڈوکیٹ کی سربراہی میں ہم عدالت میں نظرثانی کی درخواست جمع کرارہے ہیں اور ان پلاٹوں کا مسئلہ لے کر جائیں گے جنہیں لیز دی گئی ہے یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان مکانات کو چالان کس نے دیئے تھے، چائنا کٹنگ کے نتیجے میں بننے والے مکانات میں یوٹیلیٹی کی سہولتیں کس نے فراہم کیں، انہوں نے کہا کہ یہاں یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ کے پی ٹی، ریلوے، سول ایوی ایشن اور کنٹونمنٹ بورڈز میں جو تجاوزات قائم ہیں ان کے خلاف اب تک آپریشن کیوں شروع نہیں کیا گیا، میں یہاں سپریم کورٹ سے درخواست کروں گا کہ وہ اس کا بھی نوٹس لے ، میئر کراچی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ قائد اعظم جس پاکستان کے خواب کی تعبیر چاہتے تھے ہم سب پاکستانیوں کو اسی اسپرٹ سے کام کرنا چاہئے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard