Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ چائنا کٹنگ کی آڑ میں لیز شدہ مکانات کو مسمار نہیں کرنے دیں گے-  
     
  24-Dec-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ چائنا کٹنگ کی آڑ میں لیز شدہ مکانات کو مسمار نہیں کرنے دیں گے، لوگوں کی حق حلال کی کمائی سے بنائے گئے گھروں کو توڑنا ناانصافی ہے جنہوں نے چائنا کٹنگ کی اور لوگوں کو دھوکا دیا انہیں سزا ملنی چاہئے اس سلسلے میں قانونی چارہ جوئی کے لئے آج عدالت عالیہ سے رجوع کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہم عدالت عالیہ کے حکم کو تسلیم کرتے ہیں لیکن انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائشی مکانات نہ گرائے جائیں، یہ بات انہوں نے باغ کورنگی میں متاثرین سے ملاقات کے موقع پر کہی، زاہد منصوری، خالد سلطان، ابوبکر بھائی اور سعد بن جعفر بھی میئر کراچی وسیم اختر کے ساتھ موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ باغ کورنگی کے مکینوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ماضی میں جن لوگوں نے یہ کھیل کھیلا انہیں سب جانتے ہیں چائنا کٹنگ کرنے والے ملک اور ملک سے باہر مزے کر رہے ہیں اور غریبوں کو پریشان کیا جا رہا ہے ، ہمیں پورا یقین ہے کہ عدالت عالیہ کراچی کے شہریوں کے ساتھ انصاف کرے گی، انہوں نے کہا کہ کے ایم سی اور ایم کیو ایم پاکستان چائنا کٹنگ کے متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہاکہ باغ کورنگی کے مکینوں کے پاس مکانات کی لیز کے کاغذات موجود ہیں ، ان مکانات کو بجلی، گیس، ٹیلیفون اور دیگر یوٹیلیٹی سروس فراہم کی گئی ہیں اس وقت وہ ادارے کہاں تھے جب یہ دستاویزات انہیں دیئے جا رہے تھے، انہوں نے کہا کہ بعض موقع پرست عناصر ان مسئلے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں جنہیں ہم ایسا نہیں کرنے دیں گے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں زمینوں اور مکانوں کی الاٹمنٹ میں بڑے پیمانے پر شہریوں کو دھوکا دیا گیا ، اپنوں نے اپنوں ہی کو لوٹا اور دھوکا دیا، تکلیف پہنچائی اللہ ان سے حساب لے گا، انہوں نے کہا کہ چائنا کٹنگ کرنے والے افراد اور ہمارے راستے الگ الگ ہیں انہیں شہری نہ صرف پہچانتے ہیں بلکہ آنے والے دنوں میں لوگ انہیں مسترد کردیں گے، میئر کراچی نے کہا کہ گوٹھوں کو لیز دی جا رہی ہے اور انہیں روکنے والا کوئی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ زمینوں پر قبضہ کرکے کسی بھی وڈیرے کے نام پر گوٹھ بسا دیا جاتا ہے اور پھر گوٹھ کو لیز فراہم کردی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ اب اس کھیل کو ختم ہونا چاہئے اور عدالت عالیہ کو اس کا بھی نوٹس لینا چاہئے، میئر کراچی نے کہا کہ باغ کورنگی ، الحمرا سوسائٹی، شیروانی سوسائٹی، مدنی سوسائٹی اور اللہ گوٹھ کے مکین اپنے گھروں کے کاغذات ہمارے پاس جمع کرائیں تاکہ ہم ان کا مقدمہ عدالت عالیہ میں لڑ سکیں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے کے ایم سی کو رفاعی پلاٹوں سے ناجائز قبضہ ختم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جس پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کارروائی کر رہی ہے لیکن حکومت سندھ کے کچھ اداروں نے رہائشی مکانوں کو بھی نشانہ بنایا ہوا ہے اور کچھ سوسائٹیوں میں انہدام کے نوٹسز جاری کئے ہیں ، میئر کراچی نے اس موقع پر بڑی تعداد میں موجود متاثرین سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کے مسائل کو سنا، بعض متاثرین نے میئر کراچی کو بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے یہ جگہ حاصل کی تھی اگر ان کا گھر مسمار کردیا گیا تو وہ سڑک پر آجائیں گے، انہوں نے میئر کراچی سے کہا کہ وہ عدالت سے استدعا کریں کہ انسانی ہمدردی کے تحت اپنے احکامات پر نظر ثانی کریں، بعض خواتین اپنے گھر کے مسمار کے نوٹسز لے کر احتجاج کر رہی تھیں جنہیں میئر کراچی نے دلاسہ دیا اور کہا کہ وہ عدالت عالیہ سے رجوع کر رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ عدالت ہم سے انصاف کرے گی۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard