Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے مسیحی برادری کے کے ایم سی ملازمین کو کرسمس کے موقع پر ایڈوانس تنخواہ اور پینشن دینے کا اعلان کیا ہے-  
     
  19-Dec-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے مسیحی برادری کے کے ایم سی ملازمین کو کرسمس کے موقع پر ایڈوانس تنخواہ اور پینشن دینے کا اعلان کیا ہے ، ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ اور پینشن آج ادا کردی جائے گی جبکہ ریٹائرڈ ہونے والے مسیحی ملازمین کے بقایا جات بھی کرسمس سے پہلے ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی خوشیوں کو بہتر طریقے سے مناسکیں، کوئٹہ میں چرچ پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہیں ۔مسیحی برادری کے 500 بچوں کو چڑیا گھر کی مفت سیر کے علاوہ مسیحی برادری کے اعزاز میں عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، یہ بات انہوں نے منگل کے روز مسیحی برادری کے 40 رکنی وفد سے ملاقات کے موقع پر کہی، جنہوں نے میئر کراچی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، اس موقع پر پارلیمانی لیڈر اسلم آفریدی، لینڈ کمیٹی کے چیئرمین ارشد حسن، ورکس کمیٹی کے چیئرمین حسن نقوی، میڈیا کمیٹی کی چیئرپرسن صبحین غوری، سٹی کونسل کے اقلیتی ارکان اور افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ پاکستان کا آئین تمام اقلیتوں کو حقوق اور تحفظ فراہم کرتا ہے ، آئین میں رہتے ہوئے ہر مذہب ، ہرفرقے اور ہر زبان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کو تمام حقوق اور مذہبی آزادی حاصل ہے، کوئٹہ میں چرچ پر حملہ اور قیمتی جانوں کا نقصان ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے ، بلوچستان دہشت گردی اور فرقہ واریت کی وجہ سے حساس صوبہ ہے اور حکومت وقت کو پہلے سے ہی ان چرچوں کی حفاظت کے لئے اقدامات کرنے چاہئے تھے، انہوں نے کہا کہ اب بہت ہوچکا دہشت گردی سے نبردآزما مسلح افواج کے کئی فوجی شہید ہوچکے ہیں ، قوم بہت قربانی دے چکی ہے اب بیان بازی کے بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس تربیت یافتہ فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موجود ہیں اس طرح کے واقعات کا ہونا باعث تعجب ہے، انہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں کی خصوصی حفاظت کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ اس طرح کے واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو اس موقع پر چرچ پر حملے کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے اجلاس میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی، میئر کراچی نے کہا کہ پاکستانی پرچم میں بھی سفید رنگ اقلیتوں کی نمائند گی کرتا ہے، ہمارا مذہب بھی ہمیں اس بات کا درس دیتا ہے کہ اقلیتوں سے رواداری ، اخوت، مساوات اور برابری کا سلوک کیا جائے ،قائد اعظم کے فرمان کی روشنی میں تمام اقلیتوں کو آزادی کے ساتھ اپنے مذہبی تہوار منانے کی آزادی حاصل ہے ۔اس موقع پر کرسچن برادری سے تعلق رکھنے والے نمائندہ وفد نے میئر کراچی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کرسمس کے موقع پر ہماری خوشیوں میں شامل ہونے کے لئے متعدد پروگراموں کے ساتھ ساتھ مسیحی ملازمین کے لئے ایڈوانس تنخواہ اور پینشن دینے کا اعلان کیا جو انتہائی خوش آئند ہے انہوں نے میئر کراچی سے کہا کہ وہ کے الیکٹرک کے ذمہ داروں سے بات کریں کہ 25 دسمبر کو لوڈشیڈنگ نہ کی جائے تاکہ مسیحی برادری اپنے تہوار کو خوشی سے منا سکے۔ وفد کے ارکان نے گرجا گھر کے اطراف صفائی ستھرائی اور سیوریج بہتر کرنے کے لئے بھی درخواست کی جس پر میئر کراچی نے مختلف محکموں کو فوری احکامات جاری کئے اور واٹر بورڈ کے افسران سے بات کرکے سیوریج کی مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard