Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ نئی نسل کی تعلیم و تربیت کا سفر ہر حال میں جاری رہنا چاہئے-  
     
  19-Dec-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ نئی نسل کی تعلیم و تربیت کا سفر ہر حال میں جاری رہنا چاہئے، دنیا تعلیمی میدان میں بہت آگے نکل گئی ہے، تعلیم ہر بچے کے لئے ہونی چاہئے، خواہ اس کا تعلق آبادی کے کسی بھی طبقے سے ہو، ایسی تعلیم دی جائے کہ نئی نسل کسی کی محتاج نہ ہو اور اپنے پیروں پر کھڑا ہوسکے، یہ بات انہوں نے منگل کی شام کورنگی نمبر 5 میں نوتزئین شدہ ڈی ایم سی کالج آف ایجوکیشن برائے طلبا و طالبات کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر چیئرمین ضلع کورنگی سید نیئر رضا ، وائس چیئرمین سید احمر علی، ورکس کمیٹی کے چیئرمین حسن نقوی، چیئرپرسن میڈیا مینجمنٹ کمیٹی صبحین غوری، ڈائریکٹر جنرل ورکس شہاب انور، ڈائریکٹر ایجوکیشن کورنگی نیئر اقبال، ظفر عزیز ، اقبال قریشی اور دیگر افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ آج یہاں جس کالج کا افتتاح کیا گیا ہے اس کا ترقیاتی کام طویل عرصے سے التواء کا شکار تھا جس کے باعث علاقے کے مکین معیاری ماحول میں تعلیمی سہولت سے محروم تھے تاکہ اب یہ کام آگے بڑھا ہے اور کالج میں ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں جس سے امید ہے کہ نوجوان طلبا و طالبات کو دی جانے والی تعلیم کا معیار بہتر ہوگا اور وہ زیادہ محنت اور دلجمعی کے ساتھ اپنا تعلیمی سفر جاری رکھ سکیں گے ، انہوں نے کہا کہ ہمیں روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید فنی تعلیم پر بھرپور توجہ دینی ہوگی اور دنیا کے دیگر ترقی یافتہ ممالک میں رائج تعلیمی معیار تک پہنچنا ہوگاتبھی ہم اپنی نئی نسل کے روشن مستقبل کی امید رکھ سکتے ہیں، تعلیم ہر بچے کا حق ہے اور اسے ضرور ملنی چاہئے ہمارے نوجوان انتہائی باصلاحیت ہیں ہمیں صرف ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنا اور انہیں ان کے اظہار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ قوم کبھی ترقی نہیں کرسکتی جہاں تعلیم ، صحت اور دیگر بنیادی شعبوں پر توجہ نہ دی جائے کیونکہ ان کے بغیر اچھے مستقبل کا تصور بھی محال ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کے شانہ بہ شانہ چلنے کے لئے اپنے بچوں کو موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے انہیں سائنسی و تکنیکی تعلیم و تربیت فراہم کرنی ہے اور اس کے لئے بہترین انفراسٹرکچر بنانا ہے ، میئر کراچی وسیم اختر نے اس امر کو خو ش آئند قرار دیا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے اپنے علاقوں میں صحت و صفائی کی سہولیات کے ساتھ ساتھ بہتر اور معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لئے بھی کوشاں ہیں اور دستیاب تعلیمی سہولیات کو مزید بہتر اور معیاری بنایا جا رہا ہے جس کے مثبت اور حوصلہ افزاء نتائج سامنے آئیں گے اور انہی تعلیمی اداروں سے نوجوانوں کی ایسی کھیپ نکل کر سامنے آئے گی جو ملک و قوم کی خدمت کرے گی اور مستقبل میں ترقی و خوشحالی کی نوید ثابت ہوگی۔ انہوں نے منتخب نمائندوں سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں شہریوں کی خدمت کا عمل جاری رکھیں اور دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے جہاں تک عوامی فلاح وبہبود کے کام ممکن ہیں انجام دیتے رہیں تاکہ لوگوں کی روزمرہ زندگی باسہولت ہو اور انہیں دیرینہ مسائل سے نجات مل سکے۔تقریب سے چیئرمین ضلع کورنگی سید نیئر رضا ، ڈائریکٹر ایجوکیشن نیئر اقبال اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard