Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ جدید سائنسی تحقیق اور تجربات سے یہ بات سامنے آچکی ہے کہ سیوریج کے پانی کو صاف کرکے روزمرہ کے استعمال میں لیا جاسکتا ہے-  
     
  06-Dec-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ جدید سائنسی تحقیق اور تجربات سے یہ بات سامنے آچکی ہے کہ سیوریج کے پانی کو صاف کرکے روزمرہ کے استعمال میں لیا جاسکتا ہے ، کراچی کو بلین گیلنز پانی کی کمی کا سامنا ہے جسے دور کرنے کے لئے ٹریٹمنٹ پلانٹ اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی ایسے اداروں اور افراد کو خوش آمدید کہے گی جو کراچی میں پانی کی کمی کو دور کرنے کے لئے کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں یہ بات انہوں نے بدھ کی سہ پہر اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے سان کس(SANCUS) کے صدر ، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور جی ای آئل اینڈ گیس کے چینل پارٹنر مسٹر جوئے بریڈ فورڈMr.Joe Bradford) (کی سربراہی میں میئر کراچی سے ملاقات کی، اس موقع پر میئر کراچی کے کوآرڈینیٹر فرحت خان، چیئرمین ورکس کمیٹی حسن نقوی، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز شہاب انور، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم ،ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایس ایم شکیب اور دیگر بھی موجود تھے، وفد نے کراچی میں پانی کی کمی کو دور کرنے کے لئے اپنی دلچسپی ظاہر کی اور دنیا میں ہونے والی اس حوالے سے جدید تحقیق سے میئر کراچی کو آگاہ کیا، ملاقات میں طے پایا کہ وفد کے اراکین آج (7 دسمبر) گجرنالہ، اورنگی ٹائون نالہ اور محمود آباد نالے کا دورہ کریں گے اور وہاں سے سیوریج کے پانی کے نمونے حاصل کریں گے جن کا لیبارٹری میں تجزیہ کرایا جائے گا اور رپورٹ آنے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیاجائے گا، میئر کراچی وسیم اختر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے مسائل حل کرنے کے لئے مختلف اداروں کے مابین باہمی رابطہ اور مل کر کام کرنے کی صورت میں شہر کے مسائل جلد حل ہوں گے اور حکومت کو بھی ریلیف ملے گا، انہوں نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی اور واٹر ٹریٹمنٹ کراچی کا اہم مسئلہ ہے اب وقت آگیا ہے کہ ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے پر توجہ دی جائے، انہوں نے کہا کہ شہر میں پانی اور سیوریج کی لائنیں آپس میں شامل ہورہی ہیں جس سے پیٹ کی بیماریاں بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پانی کے دوبارہ استعمال کے منصوبوں کی ضرورت ہے۔ کراچی شہر کو پانی سے متعلق متعدد مسائل کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ کراچی کے لئے مستقبل کی ضروریات اور فراہمی آب کے بڑے منصوبوں پر عملدرآمد کرانے کے لئے وفاقی سطح پر دلچسپی لئے جانے کی بہت ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تجربہ کار افراد کی ٹیم موجود ہے اور ایسے افراد موجود ہیں جو کام کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں لہٰذا پانی کی صفائی، کھارے پانی کو میٹھا کرنے، پانی کے استعمال میں کفایت، تقسیم، نکاسی آب کا انتظام، سیوریج کے پانی کی صفائی، صفائی کے بعد پانی کے دوبارہ استعمال اور اس سے نکلنے والے فضلے کو سائنسی بنیادوں پر ٹھکانے لگانے میں استعمال ہونے والی مشینری اورآلات بنانے والے ادارے اور افراد بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ساتھ تعاون کریں اور اس شہر کو اون کرتے ہوئے ایسی تجاویز سامنے لائیں کہ جن پر فوری طور پر عملدرآمد کرکے پانی کی کمی کے مسائل کو حل کیا جاسکے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard