Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اخترنے کہا ہے کہ پندرہویں ونٹیج کار نمائش میں مختلف صوبوں کے لوگوں کا آنا خوش آئند ہے-  
     
  02-Dec-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اخترنے کہا ہے کہ پندرہویں ونٹیج کار نمائش میں مختلف صوبوں کے لوگوں کا آنا خوش آئند ہے اور کراچی میں اس قسم کے ایونٹس سے پوری دنیا میں کراچی کا سافٹ امیج ابھرتا ہے، جلد ہی کراچی میں پرانی نایاب اور کلاسک گاڑیوں کا میوزیم بنایا جائے گا جس میں قائد اعظم، فاطمہ جناح اور تحریک پاکستان کے رہنمائوں سمیت مختلف شخصیات کی گاڑیاں نمائش کے لئے رکھی جائیں گی، شہری نمائش کو دیکھنے کیلئے فیملی کے ہمراہ آئیں، ونٹیج کار ریلی کا انعقاد نہ صرف شائقین کے لئے ایک دلچسپ تفریح ثابت ہوا ہے بلکہ ان کی معلومات میں بھی اضافے کا سبب بنا ہے، اس کار ریلی کی کراچی آمد سے اس شہر کے ان لوگوں کو زیادہ فائدہ ہوگا جو نایاب اور قدیم گاڑیوں کے ساتھ ساتھ نئے ماڈلز کی گاڑیوں میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں شہر میں اس طرح کے ایونٹس آئندہ بھی منعقد ہوتے رہنے چاہئیں کیونکہ جہاں ایک جانب اس طرح کے ایونٹس سے شائقین بھرپور استفادہ کرتے ہیں وہیں دوسری جانب دیگر علاقوں سے آنے والے لوگوں سے بھی ملنے کا موقع ملتا ہے جو یقینا یکجہتی کے فروغ کا سبب بھی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دو روزہ ونٹیج کار نمائش کا ہفتہ کے روز دورہ کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ونٹیج اینڈ کلاسک کار کلب پاکستان کے بانی صدر محسن اکرام، سٹی کونسل کی اسپورٹس کمیٹی کے چیئرمین اعجاز احمد خان، سینئر ڈائریکٹر کلچر اسپورٹس اینڈ ریکریشن سیف عباس حسنی اور دیگر بھی موجود تھے، میئر کراچی وسیم اختر نے ونٹیج کار ریلی کے ڈرائیورز کو ہار پہنائے اور کراچی میں خوش آمدید کہا،ا س موقع پرشہریوں کی ایک بڑی تعدا دموجود تھی جس نے کے ایم سی کے اس قدام کو بے حد سراہا، میئر کراچی وسیم اختر نے شائقین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نمائش میں ملک بھر سے نادر اور تاریخی کاروں کے مالکان نے حصہ لیا ہے اور اس نمائش میں 1922 ء اور اس کے بعد آنے والی رولز رائس، کیڈیلک ، فیراری، پورشے، مشٹانگ، مرسڈیز گولڈ ماڈلز سمیت دنیا کی بہترین کاریں بھی شامل ہیں میئر کراچی نے کہا کہ 2 اور 3 دسمبر کوکراچی میں کاروں کی نمائش کا یہ بڑا شو منعقد کیا گیا ہے جس میں 100 سے زائد موٹربائیکس اور 100 سے زائد کاروں کے نادر اور تاریخی ماڈل رکھے گئے ہیں جبکہ قائد اعظم کی ذاتی رولز رائس کار مصنوعہ 1947 ء بھی ان میں شامل ہے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ونٹیج کار نمائش میں شہریوں کی دلچسپی کے پیش نظر ہر ممکن تعاون کریںگے۔ اس منفرد کار نمائش میں بلدیہ عظمیٰ کراچی نے بھی اپناتاریخی فائر ٹینڈر شامل کیا ہے جسے 1912 میں تیار کیا گیا تھا، میئر کراچی وسیم اختر نے شائقین سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم ان تمام اداروں اور افراد کو کراچی میں خو ش آمدید کہیں گے جو اس شہر میں مثبت اور دلچسپ تفریح کے مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ا ن کے مسائل سے چھٹکارہ دلانے کے ساتھ ساتھ انہیں بہتر سے بہتر تفریحی سہولیات بھی پہنچانا ضروری ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ادارہ فراہمی و نکاسی آب کی جانب سے پانی کے نرخوں میں اضافے کو ہم مسترد کرتے ہیں، کراچی کے لوگوں کو ویسے ہی پانی دستیاب نہیں تو واٹر بورڈ نرخ بڑھا کر شہریوں کو کیا دے گا، واضح رہے کہ ونٹیج کار ریلی 24 نومبر کو خیبر رائفل میس لنڈی کوتل سے شروع ہوئی تھی اور براستہ اسلام آباد ، لاہور ، بہاولپور، سکھر، ملتان ہوتی ہوئی یکم دسمبر کو کراچی پہنچی تھی۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard