Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ جب تک نچلی سطح سے میرٹ کی بنیاد پر تعلیم یافتہ افراد کو اسمبلیوں میں نہیں بھیجا جائے گا عام افراد کے مسائل حل نہیں ہوں گے-  
     
  01-Dec-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ جب تک نچلی سطح سے میرٹ کی بنیاد پر تعلیم یافتہ افراد کو اسمبلیوں میں نہیں بھیجا جائے گا عام افراد کے مسائل حل نہیں ہوں گے ، ہمیں عوام میں یہ شعور بیدار کرنا ہوگا کہ وہ اس شخص کو ووٹ دیں جسے وہ صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر اس قابل سمجھتے ہیں کہ وہ ان کی آواز کو قومی سطح تک پہنچائے گا، اگر ہم مراعات یافتہ طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو ہی اسمبلیوں میں بھیجتے رہے تو وہ قانون سازی بھی صرف اور صرف اپنے مفاد کے لئے کریں گے اور وہ قانون سازی نچلی سطح سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لئے نہیں ہوگی ، سندھ کے شہری علاقے کے لوگ بہت زیادہ باشعور ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں کام کرنے کیوں نہیں دیا جا رہا کیونکہ جن لوگوں کی گزشتہ سالوں سے سندھ میں حکومت ہے وہ نہیں چاہتے کہ ہمارے توسط سے کوئی کام ہوں ، ہم عوام کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لئے مستقل کوشاں ہیں مگر جب کام کرنے ہی نہ دیا جائے تو نتائج مثبت نہیں نکلتے اس کے باوجود شہر کراچی کے منتخب بلدیاتی نمائندے ایک جذبے اور عزم کے ساتھ شہر اور شہریوں کی خدمت کے لئے مصروف عمل ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن مانسہرہ کے40رکنی وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا، وفد نے نائب ناظم مرتضی تنولی کی قیادت میںمیئر کراچی وسیم اختر سے ملاقات کی، اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے وفد کو کراچی میں خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں بلدیہ عظمیٰ کراچی کا نشان پیش کیا جبکہ وفد کی جانب سے میئر کراچی کو خیبر پختوانخوا کی روایتی ٹوپی اور شال تحفہ میں دی گئی ، میئر کراچی وسیم اختر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ محکمے جن کا تعلق براہ راست عوامی مسائل ہے وہ صوبائی حکومت کے ماتحت ہیں جبکہ SLGO کے تحت جو فنکشن کے ایم سی کے پاس ہیں ان پر بھی صوبائی حکومت نے اپنا اختیار جمالیا ہے مگر اس کے باوجود ہم شہر کے مسائل کے حل کے لئے اور اس شہر کو اس کا حق دلانے کے لئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے سپریم کورٹ میں 140-A پر عملدرآمد کرانے کے لئے پیٹشن بھی دائر کررکھی ہے امید ہے کہ یہ معاملہ بھی کورٹ جلد دیکھے گی انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی اپنی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے اب ہم اپنے فیصلے خود کر رہے ہیں جس طرح کے پریشرز پولیٹیکل جماعتوں پر ہوتے ہیں وہ ہم پر بھی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ آئندہ ہونے والے الیکشن میں ہم انشاء اللہ ان پریشرز سے باہر آجائیں گے انہوں نے کہا کہ ملک کے بڑے لوگ صرف کراچی کو پیسہ بنانے کی مشین سمجھتے ہیں لیکن جب کراچی پر کچھ لگانے یا خرچ کرنے کا وقت آتا ہے تو وہ اس شہر پر خرچ کرنے کے بجائے اپنی رقم بیرون ملک خرچ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ابتدا ء ہی میں صحیح لیڈر شپ مل جاتی اور وہ موجود رہتی تو پاکستان کہیں سے کہیں ہوتا، انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنے ووٹ کے درست استعمال سے آگاہ ہوجائیں تو ہم اپنی آنے والی نسلوں کو اچھی قیادت دے سکتے ہیں ، ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن مانسہرہ کے وفد کے سربراہ نائب ناظم مرتضی تنولی نے میئر کراچی وسیم اختر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا اسٹیڈی ٹور ہے تاکہ کراچی کے دورے پر مشتمل تجربات سے ہم بھی فائدہ اٹھاسکیں ، آپ ہمارے آئیڈل ہیں ، کراچی میں رہنے والے اور مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے آپ جس طرح کام کررہے ہیں اور ان کے مسائل حل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں اس پر ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں بالخصوص خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے بے شمار افراد کراچی کی ترقی کے لئے ہاتھ بٹا رہے ہیں اور آپ نے جس طرح ہمارے ان بھائیوں کو یہاں روزگار ، چھت اور تحفظ فراہم کیا وہ بہت خوش آئند ہے ، انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن مانسہرہ کی آبادی 15 لاکھ پر مشتمل ہے جبکہ وہاں کی کونسل کے اراکین کی تعداد 88 ہے  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard