Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ہل پارک کے اطراف سے تجاوزات کو ختم کرکے اصل نقشے کے مطابق بحال کیا جائے گا-  
     
  26-Nov-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ہل پارک کے اطراف سے تجاوزات کو ختم کرکے اصل نقشے کے مطابق بحال کیا جائے گا اور کے ایم سی کے زیر انتظام تمام پارکوں سے تجاوزات کو ختم کرکے ان کی تزئین و آرائش کی جائے گی، انہو ںنے کہا کہ پہلے مرحلے میں بڑے پارکوں پھر ماڈل پارک اور فیملی پارکوں کی بحالی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، یہ بات انہوں نے محکمہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر سٹی کونسل میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر اسلم آفریدی، چیئرمین لینڈ کمیٹی سید ارشد حسن، چیئرمین پارکس کمیٹی خرم فرحان، چیئرمین اسٹیٹ کمیٹی ناصر تیموری، یوسی چیئرمین مرسلین، ڈائریکٹر لینڈ، ڈائریکٹر اسٹیٹ، ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ، ڈائریکٹر ٹیکنیکل میئر سیکریٹریٹ اور دیگر افسران نے شرکت کی، میئر کراچی نے کہا کہ محکموں کے سربراہان کو اب ڈیلیور کرنا ہوگا عدم تعاون نظر آیا تو ایکشن لیا جائے گا، آپس میں لڑنے والے یا کاموں میں کسی بھی طرح رکاوٹ ڈالنے والے افسران نہیں چاہئیں جو ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں وہ شہریوں کو نظر آنے چاہئیں انہوں نے کہا کہ ٹھیکیداروں کے بلوں کی ادائیگی کمیٹی کے چیئرمین اور افسران کے معیار کے جانچنے کے بعد کی جائے گی انہوں نے کہا کہ پارک،سڑکیں، شہریوں کی امانت ہیں جس میں کسی بھی قسم کی تبدیلی یا فروخت ممکن نہیں ہے، انہو ںنے کہا کہ جب کسی ہائوسنگ سوسائٹی کا قیام عمل میں آتا ہے تو علاقے کی ڈیویلپمنٹ کے چارجز ان سے لئے جاتے ہیں ا س لئے پارکس اور پبلک مقامات جن میں کھیل کے میدان، مسجد، اسکول، کمیونٹی سینٹر شہریوں کی امانت ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہل پارک کے تما م ایشوز حل ہونے چاہئیںتجاوزات کو فوری ختم کریں اور ہل پارک کی تزئین و آرائش کی جائے، انہو ںنے کہا کہ 62 ایکڑ رقبے پرمشتمل ہل پارک اپنی خوبصورتی اور محل وقوع کے اعتبار سے انتہائی اہم ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں شہری اپنے خاندان کے ہمراہ تفریح کے لئے آتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ کراچی کی قدیم تفریح گاہ ہے اور اسے صرف تفریحی مقاصد کے لئے ہی استعمال کیا جاسکتا ہے، بعض لوگوں نے اپنے گھروں میں ہل پارک کی زمین کو شامل کرلیا ہے جن سے زمین واگزار کرانا ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ تجاوزات جہاں بھی قائم ہونگی انہیں ہٹایا جائے گا اور ماضی میں چائنہ کٹنگ جو اس شہر میں کی گئی اسے برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدانوں اور پارکوں میں بعض افراد نے قبضہ کر رکھا ہے جن سے انہیں واگزار کراکر شہریوں کی تفریح اور نوجوانوں کو کھیل کے لئے مہیا کریں گے، میئر کراچی نے کہا کہ محکمہ پارکس پر انتہائی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ شہر کو ہرا بھرا رکھنے کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں پودے لگائیں پارکوں کو مینٹین رکھیں تاکہ شہر میں تفریح کے ساتھ ساتھ آلودگی پر بھی قابو پایا جاسکے، میئر کراچی نے کہا کہ ہم نے شجر کاری مہم شروع کر رکھی ہے اور میں شہریوں سے بھی گزارش کروں گا کہ اپنے رہائشی علاقوں میں درخت لگائیں اور ان کی نگہبانی بھی کریںانہوں نے کہا کہ ہر شخص اگر ایک درخت لگائے گا تو شہر میں بیک وقت تین کروڑ درخت لگ جائیں گے جو اس شہر کی ضروریات کو پورا کرسکیں گے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard