Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے کراچی کے چار صنعتی علاقوں کے انفراسٹرکچر کی ازسر نو تعمیر کے لیے ایک ارب روپے کی رقم جاری کرنے کے اقدام کو سراھا-  
     
  09-Nov-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے کراچی کے چار صنعتی علاقوں کے انفراسٹرکچر کی ازسر نو تعمیر کے لیے ایک ارب روپے کی رقم جاری کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا شکریہ ادا کیا ہے ‘ میئر کراچی وسیم اختر نے جمعرات کو جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ کے اس اقدام کو کراچی کے شہریوں کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے کہ جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ صنعت کو یہ ہدایت کی ہے کہ وہ20دن کے اندر شہر کے چار مختلف صنعتی علاقوں کے انفراسٹرکچر کی ازسر نو تعمیر شروع کرے جس کے لیے حکومت نے تقریباً ایک ارب روپے جاری بھی کر دیے ہیں۔ میئر کراچی نے کہا کہ جب سے کراچی کے عوام نے ہمیں منتخب کیا ہے ہم اس وقت سے ہی یہ کہتے آرہے ہیں کہ کراچی کو بڑے پیمانے پر فنڈنگ کی ضرورت ہے کیونکہ یہ شہر گزشتہ 8سالوں سے عدم توجہی کا شکار ہے اور مسائل کے انبار کی وجہ سے شہری بے انتہا پریشانی میںمبتلا ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے اس شہر پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے تاکہ وہ مسائل جو گزشتہ8سالوں میں بے انتہا بڑھ چکے ہیں انہیں بتدریج حل کیا جا سکے۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کی بلدیاتی قیادت کو جب شہریوں نے منتخب کیا تو ہم نے اس وقت ہی اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ چاہے وسائل کچھ بھی ہوں بلدیاتی قیادت ایک نئے عزم اور جذبے کے ساتھ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مسائل کے حل پر توجہ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ گو کہ کراچی کے صنعتی علاقوں کے مسائل حل کرنے کے لیے بہت زیادہ فنڈنگ کی ضرورت ہے لیکن اس کے باوجود بھی وزیراعلیٰ سندھ نے کیونکہ اس امر کی جانب توجہ دی ہے اور صنعتی علاقوں کے مسائل حل کرنے کے لیے شروعات کر دی ہے لہٰذا ہم ان کے اس اقدام کو بھرپور انداز میں سراہتے ہیں اور اُن سے ایک بار پھر یہ درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس شہر کے مسائل حل کرنے کے لیے اس پر بھرپور توجہ دیںاور اس شہر کا جو جائز حق ہے اسے وہ فراہم کرنے کے لیے ہمارے ہاتھ مضبوط کریں۔میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ اس حقیقت سے سب واقف ہیں کہ کراچی ملک کو سب سے زیادہ وسائل فراہم کرتا ہے ‘ کراچی کی جانب سے فراہم کیے گئے وسائل سندھ کے لیے 80فیصد سے بھی زیادہ ہیں لہٰذا یہ اس شہر کا حق ہے کہ جس کی آمدنی سے پورا ملک پروان چڑھ رہا ہو اس پر بھی اتنی رقم خرچ کی جائے کہ اس شہر کے مسائل مکمل طور پر حل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی قیادت حتی الامکان اس بات کی کوشش کررہی ہے کہ مختلف ذرائع سے ادارے کے لیے ریونیو حاصل کیا جائے اور ادارے کو مستحکم اور مضبوط بنایا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے شہر کے صنعتی علاقوں کے مسائل حل کرنے پر دلچسپی لینے کے اقدام کو ہم بہت زیادہ سراہتے ہیں کیونکہ یہی وہ صنعتی علاقے ہیں کہ جب یہ کام کرتے ہیں تو اس کے اثرات ملک تک پہنچتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یہ کوشش ہے کہ نہ صرف اس شہر کے صنعتی علاقوں کے مسائل کو مکمل طورپر حل کیا جائے بلکہ اس شہر کی گلی محلوں تک میں موجود مسائل کو بھی حل کرکے شہریوں کو ریلیف پہنچایا جائے۔ میئر کراچی نے اُمید ظاہر کی کہ صوبائی حکومت کراچی شہر پر خصوصی توجہ دے گی اور اس شہر کی اہمیت کے پیش نظر اسے وہ تمام تر وسائل فراہم کرے گی جو اسے درکار ہیں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard