Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  محکمہ قبرستان کے ڈائریکٹر پرویز اقبال کو ہدایت کی ہے کہ ماضی میں مختلف انجمنوں اور رفاحی اداروں کو قبرستان کے لیے مختص کی گئی اراضی کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے-  
     
  09-Nov-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے محکمہ قبرستان کے ڈائریکٹر پرویز اقبال کو ہدایت کی ہے کہ ماضی میں مختلف انجمنوں اور رفاحی اداروں کو قبرستان کے لیے مختص کی گئی اراضی کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے اور تمام قبرستانوں کا ریکارڈ مرتب کیا جائے تاکہ اس حوالے سے منصوبہ بندی کی جاسکے اور آئندہ کے لیے لائحہ عمل بنایا جاسکے۔میئر کراچی نے کہا کہ قبرستانوں کے حوالے سے شہریوں کی شکایت کے پیش نظر ضروری ہے کہ شہر میں واقع قبرستانوں کے لیے مختص کی گئی اراضی کی مکمل اورتفصیلی معلومات حاصل کی جائیں تاکہ یہ پتہ چلایا جا سکے کہ یہ اراضی قبرستان کے علاوہ کسی اور مقصد کے لیے تو استعمال نہیں کی جارہی ۔ میئرکراچی نے ہدایت کی کہ کراچی میں قائم تمام قبرستانوں کو کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کے ذریعے مرکزی دفتر سے منسلک کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں کیونکہ کراچی میں 152 قبرستانوں میں سے صرف 55 رجسٹرڈ ہیں باقی قبرستانوں کی رجسٹریشن نہیں ہے لہٰذا کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے ان کا ڈیٹا یکجا کرنے کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے، انہوں نے ڈائریکٹر قبرستان کو ہدایت کی کہ فوری طور پر قبرستانوں کے حوالے سے بائی لاز تیار کئے جائیں اور تمام یوسی چیئرمینز کو آگاہ کردیا جائے کہ تدفین کے لئے جاری ہونے والا ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے ایم سی کے چالان کے بغیر جاری نہ کیا جائے انہو ںنے ہدایت کی کہ جن افراد اور اداروں نے پہلے سے قبرستانو ںکے لئے جگہیں حاصل کررکھی ہیں اور انہیں استعمال نہیں کیا ایسے افراد اور اداروں کو بذریعہ اخبارات نوٹس جاری کئے جائیں، میئر کراچی نے سرجانی ٹائون میں بنائے جانے والے ماڈل قبرستان کے حوالے سے بھی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایت کی قبرستان کے قیام میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرکے قبرستان کی چار دیواری کی تعمیر اور دیگر کاموں کا جلد آغاز کیا جائے، میئر کراچی کی ہدایات کی روشنی میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ قبرستان میونسپل سروسز نے تمام انجمنوں ‘ رفاحی اداروں اور تمام ٹرسٹ سمیت مختلف کمیونٹیز کو بذریعہ خطوط اور اخبارات مطلع کیا جائے کہ وہ اپنے اپنے قبرستانوں سے متعلق تمام کاغذات 30یوم کے اندر محکمہ قبرستان کے دفتر واقع کے ایم سی ہیڈ آفس بلڈنگ ایم اے جناح روڈ کراچی میں جمع کرادیں ،بصورت دیگر محکمہ قبرستان ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard