Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  محکمہ میونسپل سروسز بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حدود میں ڈینگی اور ملیریا کنٹرول پروگرام کے تحت جراثیم کش اسپرے مہم کے چھٹے مرحلے کا 13؍نومبرسے آغازکر رہا ہے-  
     
  07-Nov-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر محکمہ میونسپل سروسز بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حدود میں ڈینگی اور ملیریا کنٹرول پروگرام کے تحت جراثیم کش اسپرے مہم کے چھٹے مرحلے کا 13؍نومبرسے آغازکر رہا ہے جو 20 نومبر تک جاری رہے گا جس پر ضلع وار عملدرآمد ہوگا اس مہم کے دوران جن جگہوں پر اسپرے گاڑیوں کا جانا مشکل ہے وہاں دستی اسپرے مشینوں کے ذریعے اسپرے کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کو خطرناک وائرس سے تحفظ مہیا کیا جاسکے۔ میئر کراچی کی ہدایت پر 13 نومبر سے شروع ہونے والی اسپرے مہم کے لئے تمام اضلاع میں میونسپل کارپوریشنز کا تعاون بھی حاصل کیا جارہا ہے تاکہ اس سلسلے میں مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے اور ہر ممکن کوشش کی جائے کہ شہر کے تمام حصوں میں یکساں بنیاد پر جراثیم کش اسپرے کا کام انجام دیا جائے ، میئر کراچی نے کہا ہے کہ کے ایم سی اور ڈی ایم سیز اپنے دستیاب وسائل اور افرادی قوت کے ساتھ اس مہم کو موثر اور کامیاب بنائیں اور اس سلسلے میں عوام الناس کو بھی آگاہی فراہم کی جائے اور جن علاقوں سے اسپرے نہ ہونے کی شکایات موصول ہوں وہاں فوری طور پر اسپرے ٹیم روانہ کی جائے تاکہ شہر کا کوئی بھی علاقہ اسپرے سے محروم نہ رہے، انہوں نے کہا کہ جراثیم کش اسپرے مہم باقاعدگی کے ساتھ انجام دی جا رہی ہے جس کا مقصد شہریوں کو متعدی امراض کا باعث بننے والے جراثیم سے محفوظ رکھنا ہے، اسپرے شیڈول کے مطابق ضلع شرقی میں 13 نومبر ، ضلع غربی میں 14 نومبر ، ضلع جنوبی میں15 نومبر ، ضلع وسطی میں 16 نومبر ، ضلع کورنگی میں 17 نومبر، ضلع ملیر میں 18 نومبر، ڈسٹرکٹ کونسل کراچی کی حدود میں 20 نومبر کو اسپرے کیا جائے گا۔ شہر کے چھ اضلاع میں اسپرے مہم کے لئے 50 گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں، اسپرے کا تمام کام شام کے اوقات میںانجام دیا جائے گااور روزانہ شہر کے ایک ضلع میں واقع تمام یونین کونسلوں میں اسپرے کیا جائے گا۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard