Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ریونیو کے حصول کا اہم ذریعہ میونسپل یوٹیلیٹی چارجز کے نظام کو موثر بنانے کیلئے صارفین سے متعلق تمام اعداد وشماراور تفصیلات کو کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے-  
     
  01-Nov-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ریونیو کے حصول کا اہم ذریعہ میونسپل یوٹیلیٹی چارجز کے نظام کو موثر بنانے کیلئے صارفین سے متعلق تمام اعداد وشماراور تفصیلات کو کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے تاکہ اس حوالے سے سروے ڈیٹا اپ گریڈیشن بلوں کی پرنٹنگ اور تقسیم کے معاملات میں تیزی لائی جاسکے اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بلدیاتی وسائل میں اضافہ ممکن ہوسکے،انہوں نے کہا کہ موجودہ مالی بحران سے نکلنے کے لئے اپنے وسائل پر انحصاراور انہیں ہرممکن بہتر بنانا ہوگا جس کے لئے ریونیو ریکوری سے متعلق تمام محکمے فعال کردار ادا کریں اور اگر اس میں کوئی رکاوٹ ہے تو اسے فوری دور کیا جائے، یہ بات انہوں نے محکمہ MUCT کے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر چیئرمین MUCT کمیٹی راحت حسین صدیقی، چیئرمین مالیات کمیٹی ندیم ہدایت ہاشمی، میئر کراچی کے مشیر فرحت خان، سینئر ڈائریکٹر فنانس محمد ریحان خان، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم، سینئر ڈائریکٹر MUCT رضا عباس رضوی، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایس ایم شکیب بھی موجود تھے، اجلاس کے دوران محکمہ کی کارکردگی اور بلوں کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے پر غور کیا گیا۔میئر کراچی نے افسران پر زور دیا کہ ادارے کی مالی صورتحال بہتر بنانے کے لئے ریونیو ریکوری تیز بنائی جائے اور اس کام پر مامور عملے کو فعال کیا جائے، انہوں نے کہا کہ شہریوں کو مختلف بلدیاتی خدمات بشمول فائربریگیڈ ، ریسکیو، پارکس اور تفریحات ، جراثیم سے پاک ماحول مہیا کرنے کے لئے فنڈز کی دستیابی ضروری ہے لہٰذا MUCT کے ذریعے بلدیاتی خدمات کی فراہمی کے عمل کو بہتر سے بہتر کیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ بلوں کی ترسیل اور وصولی کے عمل کو بہتر بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ رہائشی اور صنعتی علاقوں کے صارفین سے متعلق تمام اعداد و شمار کی کمپیوٹرائزیشن کے لئے جدید سافٹ ویئر استعمال کئے جائیں تاکہ ضرورت پڑنے پر کسی بھی صارف کے حوالے سے بلوں کی ادائیگی کی صورتحال معلوم کی جاسکے اور اس پورے عمل کو شفاف اور بہتر بنایا جاسکے، انہوں نے ہدایت کی کہ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ اس سلسلے میں اپنی تجاویز دے اور دیگر متعلقہ محکمے بھی باہمی کوآرڈینیشن کو بہتر بنائیں تاکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ریونیو میں اضافہ کرکے کراچی کے شہریوں کو بہتر بلدیاتی خدمات فراہم کی جاسکیں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard