Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نےچائنہ کمپنی Eco-Bus کے سربراہ تھامسں وانگ(Thomas Wang) کی سربراہی میں 6 رکنی وفد سے ملاقات کی -  
     
  29-Oct-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ماحول دوست اور بجلی سے چلنے والی بسوں سے کراچی جدید ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہوگا، 600 ملین ڈالر کی لاگت سے چائنہ کی کمپنی کراچی کو بجلی سے چلنے والی بسیں فراہم کرے گی، جس سے ہزاروں ملازمتیں بھی کراچی کے شہریوں کو میسر آئیں گی، یہ بات انہوں نے چائنہ کمپنی Eco-Bus کے سربراہ تھامسں وانگ(Thomas Wang) کی سربراہی میں 6 رکنی وفد سے ملاقات کے موقع پر کہی، جنہو ںنے گزشتہ روز میئر کراچی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، اس موقع پر شاہد فیروز، لینڈ کمیٹی کے چیئرمین ندیم ہدایت ہاشمی، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز سید مسعود عالماور دیگر افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے لئے اس وقت ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے اور جدید ٹرانسپورٹ کا نظام اس شہر کی اولین ضروریات میں شامل ہے ، انہوں نے کہا کہ چین کی یہ کمپنی جو بسیں کراچی لا ئے گی وہ ماحول دوست ہیں اور مالیاتی آلودگی سے پاک ہیں نہ ان بسوں سے دھواں خار ج ہوگا اور نہ ہی شہر میںNoise Pollutionہوگا انہو ںنے کہا کہ یہ کراچی کے مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی اور انہیں بجلی سے چارجڈ کرنے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں 500 اسٹیشن بنائے جائیں گے ایک بس ایک مرتبہ چارجڈ ہونے کے بعد 280 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکے گی، ان بسوں میں انجن کے بجائے بجلی کی موٹرز لگی ہوئی ہیں ان بسوں کے آنے سے ٹرانسپورٹ کے دھوئیں سے جو انسانی صحت پر اثرات مرتب ہوتے ہیں اس کا خاتمہ ہوگا، وفد نے بتایا کہ آزمائشی طور پر دو بسیں کراچی کے لئے تحفہ تن دی جارہی ہیں جو ڈرائیورز، کنڈیکٹرز اور عملے کی تربیت کے لئے بھی کام آئیں گی، انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کا محکمہ ٹرانسپورٹ اور دیگر شہری ادارے ان بسوں کو کراچی لانے کے لئے متفق ہیں، میئر کراچی نے کہا کہ وہ شہریوں کے لئے ان بسوں کی آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہیں کیونکہ کراچی میں اس وقت ٹرانسپورٹ کا کوئی نظام نہیں ہے ، میئر کراچی نے وفد کو کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ضروریات سے آگاہ کیا اور وفد کو یقین دلایا کہ اس اہم پروجیکٹ کے لئے وہ ہر ممکن تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں، میئر کراچی نے کہا کہ دنیا بھر کے میگا سیٹیز میں شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی ہر طرح کی سہولیات میسر ہوتی ہیں لیکن بدقسمتی سے کراچی میں ٹرانسپورٹ کا نظام نہ ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناہے جس کے باعث شہری اذیت کا شکار ہیں ، بعدازاں میئر کراچی کو چائنہ کے مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے ایک بروشر بھی پیش کیا۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard