Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ شہریوں کے دیرینہ مطالبے پر گلبائی موڑ سے سینڈز پٹ تک دو رویہ سڑک تعمیر کی جائے گی-  
     
  27-Oct-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ شہریوں کے دیرینہ مطالبے پر گلبائی موڑ سے سینڈز پٹ تک دو رویہ سڑک تعمیر کی جائے گی جس پر 7 کروڑ لاگت کا تخمینہ ہے تاکہ یہاں گھنٹوں ٹریفک جام کے مسئلے سے نجات حاصل کی جاسکے اور ا س سڑک پر ہیوی ٹریفک اور ٹرالرز کی آمدورفت کے باوجود ساحلی تفریحی مقامات پر جانے والے شہریوں کو کسی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے، یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز ماری پور روڈ کے دورے کے موقع پر کہی، اس موقع پر پاکستان میرین اکیڈمی کے سربراہ کموڈور اکبر نقی ، چیئرمین ورکس کمیٹی حسن نقوی، چیئرمین پارکس کمیٹی خرم فرحان، ڈائریکٹر جنرل ورکس شہاب انور اور سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے،میئر کراچی نے ماری پور روڈ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور افسران کو ہدایت کی کہ سڑک کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرکے اسے مزید کشادہ کرتے ہوئے اس طرح تعمیر کیا جائے کہ آئندہ25سال تک کی ضروریات پوری ہوسکیں، انہوں نے کہاکہ یہ سڑک 2006-07 ء میں تعمیر کی گئی تھی تاہم اب یہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، ساحلی تفریحی مقامات تک جانے کیلئے یہ مرکزی شاہراہ ہے جبکہ اس سڑک پر ٹرک اسٹینڈ واقع ہونے کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں ہیوی ٹریفک اور بڑی تعداد میں کنٹینرز کی آمدو رفت بھی یہاں جاری رہتی ہے جس کے باعث اکثر اوقات یہاں کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہنے کی شکایات سامنے آئی ہیں اور کراچی کے شہریوں کا یہ دیرینہ مطالبہ ہے کہ یہ سڑک ازسرنو تعمیر کی جائے، انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوںکے علاوہ ملک بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد اپنی فیملی کے ہمراہ تفریح کی غرض سے سینڈ زپٹ، ہاکس بے اور دیگر ساحلی مقامات کی سیر کے لئے اس سڑک کو استعمال کرتی ہے، گلبائی تا سینڈز پٹ دو رویہ سڑک کی تعمیر اور اطراف میں حائل رکاوٹیں دور ہونے سے یہاں کی مقامی آبادی اور تفریح کے لئے آنے والے شہریوں کو گھنٹوں ٹریفک جام کے مسئلے سے نجات ملے گی اور سفری دورانیے میں کمی کے ساتھ ساتھ ایندھن کی بچت بھی ہوگی، خاص طور پر ہفتہ اور اتوار کے روز ہزاروں کی تعداد میں تفریح کے لئے آنے والے شہری اس سہولت سے مستفید ہونگے،میئر کراچی نے کہا کہ دنیا بھر میں شہریوں کو تفریحی مواقع فراہم کرنے اور سیاحت کے فروغ کے لئے ساحلی مقامات کو خوبصورت اور دلکش بنانے کے ساتھ ساتھ ان مقامات پر آمدورفت کے راستوں کو بھی باسہولت اور آرام دہ بنایا جاتا ہے ، کراچی کے ساحلی مقامات کو بھی اسی طرح ترقی دے کر سیاحوں کے لئے پرکشش بنایا جاسکتا ہے تاہم اس کے لئے دستیاب انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا ضروری ہے ، بلدیہ عظمیٰ کراچی جہاں شہر کی دیگر اہم سڑکوں اور شاہراہوں کو بہتر بنانے پر کام کررہی ہے وہیں کراچی کی اس اہم ترین سڑک کو بھی کشادہ اور دو رویہ بنایا جا رہا ہے تاکہ ہیوی ٹریفک اور ٹرالرز چلنے کے باوجود تفریحی مقامات تک جانے والی ٹریفک کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard