Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے پاس جو اختیارات بچے ہیں انہیں نوٹیفکیشن کے ذریعے سلب کیا جارہا ہے-  
     
  11-Oct-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ وہ اپنے کاموں میں بااختیار ہیں کسی سے کوئی ہدایت نہیں لی جاتی،2013ء کا ایکٹ تیار کرتے ہوئے ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے پاس جو اختیارات بچے ہیں انہیں نوٹیفکیشن کے ذریعے سلب کیا جارہا ہے،سندھ اسمبلی میں عددی برتری سے کوئی بھی قانون پاس کرالیا جاتا ہے،پروجیکٹ ڈائریکٹر بناکر تمام میگا پروجیکٹ سندھ حکومت نے اپنے پاس رکھ لئے ہیں،70فیصد سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات قائم ہیں، یہ بات انہوں نے بدھ کی صبح نیشنل مینجمنٹ کالج لاہور میں زیرتربیت سینئر افسران کی بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دفتر آمدکے موقع پر 20 رکنی وفد سے ملاقات کے موقع پر کہی، وفد نے نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی لاہور کے ڈین نعیم اسلم کی سربراہی میں میئر کراچی وسیم اختر سے ملاقات کی، میئر کراچی نے انہیں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دفتر آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کا نشان پیش کیا، انہوں نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت خوشی کا موقع ہے کہ آپ تمام افراد کراچی کے دورے پر تشریف لائے ہیں، ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ جو حقائق ہیں ان سے نہ صرف اس شہر کے لوگ بلکہ ملک کے دیگر شہروں کے لوگ بھی واقفیت حاصل کریں،انہوں نے کہا کہ یہ بات سب جانتے ہیں کہ پاکستان کی معیشت میں کراچی کی کیا حیثیت ہے اور اس بات سے بھی سب آگاہ ہیں کہ پاکستان کو سب سے زیادہ ریونیو یہی شہر کراچی فراہم کرتا ہے لیکن یہ کیسی ستم ظریفی اس شہر کے ساتھ برتی جا رہی ہے کہ جو شہر اس پورے ملک کے لوگوں کو اپنے حصے اور ریونیو سے پروان چڑھا رہا ہے اسی شہر کو اتنا بھی نہیں دیا جاتا کہ وہ اپنے مسائل حل کرسکے، یہ حقیقت اپنی جگہ عیاں ہے کہ اس شہر پر آبادی کا دبائو مسلسل بڑھ رہا ہے، ملک کے کونے کونے سے لوگ روزگار کے حوالے سے اس شہر کا رخ کرتے ہیں اور یہ شہر بھی انہیں اپنی آغوش میں فوراً جگہ فراہم کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ شہر سب کا ہے ، جو اس شہر میں رہتا ہے اسے چاہئے کہ وہ اس شہر کو اون بھی کرے اور اس شہر کے مسائل کو اپنا سمجھتے ہوئے انہیں حل کرنے کے لئے ہمارے ساتھ تعاون کرے، انہوں نے کہاکہ جہاں ضرورت کے مطابق وسائل نہ ہوں اور آبادی کا دبائو ہوتو وہاں مسائل کا انبار بھی ہوگا، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ حکومت سندھ کے لگائے گئے ایڈمنسٹریٹرز نے گزشتہ آٹھ سال میں بڑی تعداد میں کنٹریکٹ ملازمین بھرتی کئے ،انہوں نے کہا کہ سڑکیں اور پل بنانا بلدیہ عظمیٰ کراچی کا کام ہے،دنیا اسمارٹ سٹی کی جانب گامزن ہے اور ہمارے شہر میں گٹر پر ڈھکن نہیں ہے، ہم مختلف اوقات میں مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر شہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے رہتے ہیں لیکن اس حوالے سے شہریوں میں اس بات کا شعور بیدار ہونا بھی بہت ضروری ہے کہ وہ تجاوزات کے قیام سے گریز کریں ۔تجاوزات کے باعث شہر کا حلیہ بگڑ گیا ہے، برنس گارڈن میں عمارات تعمیر کی جا رہی تھیں جسے میں نے عدالت عالیہ کے ذریعے روکا، باغ ابن قاسم اور بے نظیر بھٹو شہید پارک میں تجاوزات قائم کی گئی اور ان تجاوزات کے پیچھے بڑے بڑے نام مافیا کی صورت میں سامنے آئے، کارروائی کرنے پر ہمارے افسران کو سندھ حکومت نے معطل کردیا ۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard