Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہاہے کہ ٹریڈ اور انڈسٹری سے وابستہ تنظیمیں اور ادارے کراچی کی بہتری اور ترقی کے لئے ہماری معاونت کریں-  
     
  08-Oct-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہاہے کہ ٹریڈ اور انڈسٹری سے وابستہ تنظیمیں اور ادارے کراچی کی بہتری اور ترقی کے لئے ہماری معاونت کریں اور اس شہر کی بہتری کے لئے تجاویز دینے کے ساتھ ساتھ عملی طور پر بھی شریک ہوں یہ بات انہوں نے کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے ہیڈ آفس کے دورے کے موقع پر کہی، کاٹی کے صدر طارق ملک، سینئر نائب صدر سلمان اسلم اور نائب صدر جنید نقی نے ایسوسی ایشن کے دفتر پہنچنے پر ان کا استقبال کیا،ممبر صوبائی اسمبلی عامر معین پیرزادہ ، ضلع کورنگی کے وائس چیئرمین سید احمر علی، ڈائریکٹر جنرل ورکس شہاب انور بھی ان کے ہمراہ تھے۔ میئر کراچی نے ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اور یہاں ملک کے ہر کونے سے لوگ آکر نہ صرف آباد ہوئے ہیں بلکہ کاروباری سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے ہیں، ٹریڈ اور انڈسٹری سے وابستہ افراد اور ایسوسی ایشن مالی طور پر مستحکم ہوتی ہیں اس لئے وہ شہر کی بہتری اور ترقی کے لئے موثر کردار ادا کرسکتی ہیں، انہوں نے کہا کہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ایسوسی ایشن سے ہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہیں انہوں نے کہا کہ مسائل کو باہمی رابطے اور مشترکہ جدوجہد سے ہی حل کیا جاسکتا ہے ، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے پاس وسائل اور فنڈز کی کمی ہے جبکہ حکومت سندھ نے بلدیاتی اداروں کے اختیارات بھی سلب کئے ہوئے ہیں لیکن ہم اس شہر کے لوگوں کے ساتھ ہیں اور منتخب بلدیاتی قیادت چاہتی ہے کہ یہاں صنعتوں اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو، نئی فیکٹریوں اور کاروبار کو وسعت ملے تاکہ لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں انہوں نے کہا کہ اس شہر میں کاروبار کرنے والے افراد پر بھی کچھ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں وہ اگر انہیں پورا کریں گے تو ان انڈسٹریل ایریاز کو بھی بہتر کیاجاسکے گا ، میئر کراچی نے کہا کہ اللہ والا ٹائون میں سڑک تعمیر کردی گئی ہے مختلف علاقوں سے نکلنے والے بجلی کے پولز ہمارے پاس موجود ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ انہیں اللہ والا ٹائون کی سڑکوں پر لگا دیا جائے ، میں کاٹی سے یہ درخواست کروں گا کہ اسٹریٹ لائٹس کی فراہمی کے لئے دیگر انتظامات میں وہ ہم سے تعاون کریں، انہوں نے کہا کہ اسی طرح کم وسائل میں بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں ، میئر کراچی نے کہا کہ 70 کروڑ روپے کی لاگت سے حکومت سندھ دو دو کلو میٹر کی ایک سڑک تعمیر کر رہی ہے اسے تعمیر کرتے وقت بھی سیوریج کے مسائل حل نہیں کئے جاتے، انہوں نے کہا کہ کراچی کی سڑکوں کا سب سے بڑا مسئلہ سیوریج کی خرابی ہے اگر سیوریج سسٹم کو صحیح کرلیا جائے تو کراچی کے 90 فیصد مسائل حل ہوجائیں گے ، انہوں نے کہا کہ جن سڑکوں کو بلدیہ عظمیٰ کراچی تعمیر کرتی ہے سیوریج کے پانی کے باعث وہ چند دنوں میں ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتی ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ حکومت سندھ کے پاس ہے انہیں کراچی کے اس سب سے بڑے مسئلے کی جانب توجہ دینا ہوگی، انہوں نے کہا کہ میں متعدد بار کراچی کے مسائل سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کرچکا ہوں لیکن تاحال کوئی مثبت ردعمل سامنے نہیں آیا، انہوں نے کہا کہ ہم کراچی کو اون کرتے ہیں اس لئے کراچی کو کسی بھی صورت لاوارث نہیں چھوڑ سکتے، کاٹی کے صدر طارق ملک نے اس موقع پر میئر کراچی کو یقین دلایا کہ کاٹی شہر کی ترقی کے لئے اپنا فعال کردار ادا کرے گی اور جو بلدیاتی مسائل ہمیں درپیش ہیں ان کے حل کے لئے میئر کراچی سے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کورنگی انڈسٹریل ایریا پاکستان کے بڑے انڈسٹریل زون میں سے ایک ہے اور یہاں ہزاروں کی تعداد میں انڈسٹریز کام کر رہی ہیں۔ آخر میں کاٹی کے صدر طارق ملک نے میئر کراچی وسیم اختر کو یادگاری سووینئر بھی پیش کیا۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard