Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ اللہ والا ٹائون کا بنیادی مسئلہ سیوریج اور پانی کا ہے جسے حل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی-  
     
  07-Oct-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے اللہ والا ٹائون کورنگی میں زیر تعمیر سڑک کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہریوں کے مسائل کے حل کرنے کیلئے اپنی تمام تر توانیاںبروئے کار لارہے ہیں اللہ والا ٹائون کا بنیادی مسئلہ سیوریج اور پانی کا ہے جسے حل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی ، ممبر صوبائی اسمبلی عامر معین پیر زادہ، وائس چیئرمین ضلع کورنگی سید احمر علی، کاٹی کے سینئر نائب صدر سلمان اسلم، نائب صدر جنید نقی، یوسی چیئرمین محمد فیضان اور دیگر افسران بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے، میئر کراچی نے کہا کہ یہ سڑک بننے سے علاقے کے لوگوں کی مشکلات حل ہونگی، ترقیاتی کاموں کی میں خودنگرانی کررہا ہوں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ںنے کہا کہ گزشتہ سالوں میں کے ایم سی میں 40 فیصد تک کمیشن دیا جاتا تھا جسے میں ختم کرنے کی کوشش کررہا ہوں عوام کے پیسوں کو عوام پر ہی خرچ کیا جانا چاہئے جو افسران اس میں ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی جاری ہے انہوں نے کہا کہ اپنے اپنے علاقوں میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کو فعال کیا گیا ہے ضلع وسطی میں کچرا اٹھانے کی مہم کامیابی سے جاری ہے جبکہ سڑکوں کی تعمیر کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے اور ہر آئے دن کوئی ایک سڑک کی تعمیر عمل میں آرہی ہے شہری ہمارا ساتھ دیں اور اپنے اپنے علاقوں کو صاف ستھرا رکھنے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں ، میئر کراچی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شہر میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کے بعد تمام بلدیاتی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ہیٹ اسٹروک وارڈز کو فعال کردیا گیا ہے ضلعی چیئرمینوں سے آج میں نے اس سلسلے میں میٹنگ کی ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ اپنی علاقوں میں اس حوالے سے انتظامات کریں تاکہ خدا نہ خوانستہ درجہ حرارت بڑھتا ہے اور شہریوں کو ہیٹ اسٹروک کا سامنا ہوتا ہے تو وہ اس سے بچ سکیں، انہوں نے اس موقع پر کے الیکٹرک سے درخواست کی کہ وہ اس ہفتے لوڈ شیڈنگ نہ کریں تاکہ لوگ ہیٹ ویو سے بچ سکیں، انہو ںنے کہا کہ تمام اسپتالوں میں ادویات، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی موجود کو یقینی بنایا گیا ہے اور تمام حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں، میئر کراچی نے کہا کہ کراچی میں ترقیاتی کامو ںکے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا لوگوں نے ہمیں ووٹ دیئے ہیں اور وہ ہم سے یہ امید رکھتے ہیں کہ ہم ان کے مسائل حل کریں گے انہوں نے کہا کہ جتنے بھی وسائل ہیں انہیں بروئے کار لایا جائے گا، میئر کراچی نے اس موقع پر اللہ والا ٹائون سے گزرنے والے نالے کی دیواروں کو اونچا کرنے اور اسے فوری طور پر صاف کرنے کی کی ہدایت دی انہو ںنے کہا کہ کل سے نالے کی صفائی کا آغاز کردیا جائے گا، میئر کراچی نے کہا کہ ہمارے پاس مختلف مقامات سے نکلے ہوئے پرانے پولز موجود ہیں جنہیں اس سڑک کے اطراف لگایا جائے گا انہو ںنے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری سے درخواست کی کہ بجلی کے تار اور بلب کی فراہمی میں ہماری مدد کریں تاکہ علاقے کو روشن کیا جاسکے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard