Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ڈپٹی میئر کراچی نے عباسی شہید اسپتال کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طورپر اپنے مختلف 23ڈپارٹمنٹس میں ڈاکٹرز کی ڈیوٹی کے حوالے سے پلانرمرتب کریں-  
     
  28-Sep-2017  
     
   
     
  ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے عباسی شہید اسپتال کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طورپر اپنے مختلف 23ڈپارٹمنٹس میں ڈاکٹرز کی ڈیوٹی کے حوالے سے پلانرمرتب کریں جس کو دیکھ کر ڈاکٹرز کی مختلف شعبہ جات میں روزانہ کی ڈیوٹی اور اوقات کار کے بارے میں آگہی حاصل ہوسکے اور ڈاکٹرز کی ڈیوٹیز پر مشتمل مذکورہ پلانر آئندہ منگل تک انہیں پیش کر دیا جائے تاکہ آئندہ جب بھی عباسی شہید اسپتال کا وزٹ ہو تو یہ معلوم ہوسکے کہ اس دن کس ڈپارٹمنٹ میں کن ڈاکٹرز کی ڈیوٹی ہے اور کون ڈاکٹر غیر حاضر ہے۔عباسی شہید اسپتال کو ایک سسٹم کے تحت چلانے کی ضرورت ہے ‘ اسپتال کے تمام معاملات اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے ذریعے چلائے جانے چاہئیں ‘ اسپتالوں میں مفلوج نظام نہیں چل سکتا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کی صبح عباسی شہید اسپتال کے اچانک دورے کے موقع پر کیا۔ ڈپٹی میئر ڈاکٹرارشد عبداللہ وہرہ نے اسپتال کے مختلف شعبوں امراض اطفال‘ آرتھوپیڈک‘ ڈینٹل‘ میڈیسن‘ دماغی امراض و نفسیات‘ اسکن ڈیزیز‘ گردہ مثانہ‘ نیورو‘ جگر آنت‘ برنس و پلاسٹک سرجری‘ جنرل سرجری ‘ فارمیسی و دیگر شعبوں کا معائنہ کیا اور ڈاکٹرز کی موجودگی سے متعلق آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز ڈاکٹر محمد علی عباسی‘ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ عباسی شہید اسپتال ڈاکٹر محمد انور ‘ ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نجم الحق‘ ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نعمان‘ شعبہ نیورو کے انچارج ڈاکٹر وسیم اختراور ڈاکٹر حنا خانزادہ بھی موجود تھیں۔ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے ڈاکٹر وسیم اختر کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ ہفتے منگل تک انہیں اسپتال کے مختلف 23ڈپارٹمنٹس کے حوالے سے 23فائلیں بنا کر دیں جن میں ڈاکٹرز کی ڈیوٹی کا پلانر موجود ہو۔ انہوں نے اسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا جہاں بعض شعبوں میں ڈاکٹرز کی مکمل تعداد موجود نہیں تھی جس پر انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹی پر مکمل اوقات کار اور ایمانداری کے ساتھ عمل کریںتاکہ وہ مریضوں کی خدمت کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کی دعائیں بھی لے سکیں۔انہوں نے اوپی ڈی انچارج کے پاس ڈاکٹرز کی ڈیوٹی کا شیڈول نہ ہونے پر انہیں سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ او پی ڈی انچارج کے پاس روزانہ کی بنیاد پر ڈاکٹرز کی ڈیوٹی کا شیڈول ہونا چاہیے جسے دیکھ کر یہ معلوم ہوسکے کہ کس دن کس ڈاکٹر کی کس شعبے میں ڈیوٹی ہے۔انہوں نے کہا کہ اوپی ڈی کے حوالے سے گرائونڈ رپورٹ متعلقہ او پی ڈی انچارج کے پاس ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 9اور 10محرم کو اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں خصوصی انتظامات کیے جائیں اور ا س بات کو یقینی بنایا جائے کہ ڈاکٹرز اور ادویات موجود رہیں۔انہوں نے کہا کہ عباسی شہید اسپتال کو ایک ایسے سسٹم کے تحت چلانے کی ضرورت ہے جس کے ذریعے عوام کو بہتر ریلیف اور سہولت مل سکے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard