Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی نے کہا کہ 9اور 10محرم الحرام کے لیے شہر بھر میں سٹی وارڈنز ‘ فائر بریگیڈ‘ ریسکیو یونٹ اور موبائل سروس 1122کو تعینات کر دیا گیا ہے  
     
  28-Sep-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہاہے کہ کراچی کچرے اور سیوریج کا ڈھیر بنا ہوا ہے ۔ محرم کے مہینے میں کراچی کے مختلف علاقوں سے جلوس نکلتے ہیں اور مجالس کا انعقاد ہوتا ہے مگر شہر کی سڑکوں کی حالت اس قدر خراب ہے کہ لوگوں کے لیے اپنے معمولات زندگی انجام دینا مشکل ہورہا ہے۔ ان مسائل کو دیکھتے ہوئے ہمارا کام کا جذبہ مزید بڑھ گیا ہے ‘ کوشش ہے کہ محرم کے جلوس کے راستوں کی جلد از جلد استر کاری کریں اور جہاں استر کاری نہیں وہاں کم از کم انہیں موٹرایبل بنایا جا رہا ہے جس سے لوگوں کو کافی اطمینان ہوا ہے ۔ یہ بات انہوں نے گلشن اقبال بلاک 4-Aمیں سڑک کی استر کاری کے معائنہ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر علامہ علی قرار نقوی‘ مہدی شاہ‘ شبر رضا ‘ حسنین زیدی‘ چیئرمین ورکس کمیٹی حسن نقوی‘ ڈائریکٹر جنرل ورکس شہاب انور‘ ڈائریکٹر فنانس (ورکس) نایاب سعید اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔میئر کراچی نے کہا کہ 9اور 10محرم الحرام کے لیے شہر بھر میں سٹی وارڈنز ‘ فائر بریگیڈ‘ ریسکیو یونٹ اور موبائل سروس 1122کو تعینات کر دیا گیا ہے اور تمام عملے کو چوکس رکھا گیا ہے جبکہ کے الیکٹرک سے بھی رابطے میں ہیں اور ان سے درخواست کی ہے کہ وہ 9اور 10محرم کو کسی بھی صورت میں شہر میں لوڈ شیڈنگ نہ ہونے دیں۔ اس موقع پر میئر کراچی کو بتایا گیا کہ یہ سڑک ADPپروگرام کے تحت 2کروڑ روپے کی لاگت سے 96ہزار رنگ اسکوائر فٹ تعمیر کی گئی ہے ۔ بعد ازاں میئر کراچی نے عباس ٹائون کا دورہ کیا اور تقویٰ امام بارگاہ اور قصر مسلم سے نکلنے والے جلوسوں کے منتظمین سے ملاقات کی اور ان سے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ محرم کے جلوس کے شرکاء کو زیادہ سے زیادہ بلدیاتی سہولیات فراہم کی جائیںاور مجالس کے مقامات پر صفائی ستھرائی اور روشنی کے بہتر انتظامات یقینی بنائیں۔ قبل ازیں میئر کراچی وسیم اختر نے ملیر سٹی محمدی ڈیرہ امام بارگاہ سے نکلنے والے جلوس میں شرکت کی اور جعفر طیا ر امام بارگاہ کے دورے پر مرکزی امام بارگاہ جعفر طیا ر کی انتظامیہ سے ملاقات کی اور محرم الحرام کے جلوس کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی سا جد احمد، محمد ابوبکر، وائس چیئرمین ضلع کورنگی سید احمر علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔میئر کراچی نے محرم الحرام کے دوران اتحاد المسلمین کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس عشرے کے دوران اتحاد، اخوت، اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے، مجالس اور ما تمی جلوسوں کے لئے ہرممکن بلدیاتی سہولتیں فراہم کی جائیں گی،محرم کے جلو س کے راستو ں کی صفائی، استرکاری اور اسٹر یٹ لا ئٹس کی فراہمی کا کام جاری ہے، میئر کراچی نے کہاکہ محرم الحرام کی آمد سے پہلے ہی امام بارگاہوں اور محرم کے اجتماعات اور جلوسوں کے راستوں کی کارپیٹنگ اور سڑکوں کی پیوند کاری کا کام شروع کردیا گیا تھا جبکہ اسٹریٹ لائٹس کو ٹھیک کرنے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ یہ تمام انتظامات جلد از جلد مکمل کرلئے جائیں تاکہ عاشورہ محرم اور اس سے قبل عزاداروں کو کسی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے، انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ مسلمانوں کو باہمی رواداری اور یکجہتی و ہم آہنگی کا درس دیتا ہے لہٰذا ہمیں اس دوران اپنے باہمی اتحاد کو قائم رکھتے ہوئے اس مہینے کے تقدس کو برقرار رکھنا ہے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard