Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے کہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد میں پروفیشنل ازم کے فروغ کے لئے کی جانے والی کوششیں قابل ستائش ہیں-  
     
  27-Aug-2017  
     
   
     
  ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے کہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد میں پروفیشنل ازم کے فروغ کے لئے کی جانے والی کوششیں قابل ستائش ہیں، نابینا افراد باصلاحیت ہیں انہیں معاشرے کے لئے مفید بنانے کی کاوشیوں میں ہرممکن تعاون کریں گے، یہ بات انہوں نے نابینا افراد کے فلاحی ادارے ایمی گوز ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت بصارت سے محروم میں کمپیوٹر ، مالی امداد اور انگلش لینگویج و کمپیوٹر لرننگ سرٹیفکیٹ، رکشہ اور تحائف تقسیم کرنے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ایمی گوز ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر انوار مسیح اور دیگر عہدیداران کے علاوہ رضاکار بھی بڑی تعداد میں موجود تھے، تقریب میں نابینا افراد نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ ایمی گوز ویلفیئر ٹرسٹ کی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک خصوصی پرپزٹیشن بھی پیش کی گئی، بعدازیں ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے نابینا افراد میں کمپیوٹر، لرننگ کورسز کے سرٹیفکیٹ اور تحائف تقسیم کئے جبکہ ایک رکشہ کی چابی بھی حوالے کی، اس موقع پر بتایا گیا کہ ایمی گوز ویلفیئر ٹرسٹ نابینا افراد کو روزگار کی فراہمی کے لئے مختلف پلان پر کام کر رہا ہے اور ان کے لئے کمپیوٹر کی خصوصی تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے، اس کے علاوہ انہیں دیگر اسکلز سیکھانے کا انتظام ہے اور ٹرسٹ کے زیر اہتمام آج تیسرے نابینا فرد کو رکشہ کی چابی دی گئی ہے اس کا مقصد نابینا افراد میں احساس محرومی کو دور کرکے انہیں روزگار فراہم کرنا ہے اور معاشرے کا کارآمد فرد بنانا ہے، ٹرسٹ کے صدر انوار مسیح نے تقریب میں شرکت پر ڈپٹی میئر کراچی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ماضی میں بھی ہماری مکمل سرپرستی کی ہے اور آئندہ بھی ہم امید رکھتے ہیں کہ نابینا افراد کے لئے ہونے والے کاموں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے اس موقع پر کہا کہ میرے لئے نابینا افراد کی بہبود کے لئے منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت اعزاز کی بات ہے، نابینا افراد کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے قابل بنانے کے لئے ایمی گوز ویلفیئر ٹرسٹ کی پروفیشنل اور باصلاحیت ٹیم کے ساتھ ہیں، بصارت سے محروم افراد کی معاونت کرکے یہ ادارہ مثالی خدمات انجام دے رہا ہے، اللہ تعالیٰ انہیں اس نیکی کا اجر دے گا، انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی میں نابینا افراد کو درپیش مسائل حل کئے جاچکے ہیں جبکہ بلدیہ وسطی میں نابینا افراد کو ملازمت کے حوالے سے جو مسائل درپیش ہیں وہ آئندہ پیر تک حل ہوجائیں گے، انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ بھی جہاں تک ممکن ہوا ایمی گوز ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت نابینا افراد کی فلاح و بہبود کے لئے ہونے والی سرگرمیوں میں ہرممکن تعاون اور مدد فراہم کریں گے ، انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کا حق ہے جو انہیں ملنا چاہئے، یہ امر قابل تعریف ہے کہ اب تک 85 نابینا افراد کو یہ ادارہ ملازمت دلوا چکا ہے اور مزید نابینا افراد کو روزگار کے مواقع دلانے کے لئے کوشاں ہے، انہوں نے کہا کہ جہاں ارادہ مضبوط ہو راستہ مل ہی جاتا ہے، دنیا میں ایسی مثالیں بہت کم ملتی ہیں جہاں لوگ ایک دوسرے کے لئے اس قدر مخلصانہ کوششیں کر رہے ہوں،انہوں نے کہا کہ ایمی گوز ٹرسٹ کی کاوشوں کے حوالے سے میرا ان سے مستقل رابطہ رہے گا اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے ہم انہیں مکمل تعاون اور سرپرستی کا یقین دلاتے ہیں۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard