Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ماحولیات کی بہتری کے لئے شہر میں بڑے پارکس اور سرسبز قطعات کو فوری طور پر بحال کرنا ہوگا-  
     
  22-Aug-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی برسوں کی غفلت اور لوٹ مار نے ملک کے سب سے بڑے شہر میں لوگوں کو تفریحی سہولیات اور پارکس سے محروم کردیا ہے ، ماحولیات کی بہتری کے لئے شہر میں بڑے پارکس اور سرسبز قطعات کو فوری طور پر بحال کرنا ہوگاجس کے لئے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کے تعاون اور رہنمائی کا خیر مقدم کرتے ہیں یہ بات انہوں نے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور انڈر سیکریٹری جنرل ماہ نو آغا کی قیادت میں ملاقات کے لئے آئے ہوئے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر لینڈ اسکیپ آرکیٹیکٹ کومل پرویز ، GWC منیجنگ پارٹنر بشرا ندیم، میئر کراچی کے مشیر فرحت خان ، پارکس کمیٹی کے چیئرمین خرم فرحان اور دیگر افسران بھی موجود تھے، ملاقات کے دوران کراچی میں ماحولیات کی بہتری کے لئے تجویز کردہ اقدامات پر غور کیا گیا، جن کا مقصد شہر میں ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ اور زیادہ سے زیادہ شجرکاری اور سبزہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، اس موقع پر طے کیا گیا کہ ماحولیاتی بہتری اور سبزہ کاری کے لئے سفاری پارک سے کام کا آغاز کیا جائے اور وہاں تفریحی سہولیات خاص طور پر نوجوانوں کے لئے پرکشش ماحول مہیا کیا جائے اس حوالے سے تیار کی گئی دستاویزات حتمی شکل میں میئر کراچی وسیم اختر کو پیش کی جائیں گی،وفد کی سربراہ مس ماہ نو آغا نے میئر کراچی وسیم اختر کو نیروبی میں 4 تا 6 دسمبر عالمی کانفرنس برائے ماحولیات میں شرکت کی دعوت بھی دی جس میں دنیا کے تمام ملکوں سے ماحولیات سے متعلق وزراء شرکت کریں گے، میئر کراچی وسیم اختر نے اس موقع پر کہا کہ دنیا کے تمام بڑے شہروں میں ماحولیاتی آلودگی بڑا مسئلہ بن چکی ہے جس سے نمٹنے کے لئے عالمی فورمز پر کام جاری ہے ، کراچی بھی ان میگا سٹیز میں شامل ہے جہاں صنعتی زونز کے پھیلائو ، گاڑیوں کی تعداد میں روز افزوں اضافے اور دیگر عوامل ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کا سبب بنے ہیں، ان مسائل سے نمٹنے کے لئے ہمارے وسائل ناکافی ہیں لہٰذا اقوام متحدہ کے ماحولیات پروگرام کی رہنمائی اور مشاورت ہمارے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے اور اس سلسلے میں جو بھی مثبت اور تعمیری تجاویز آئیں گی ا ن کا نہ صرف خیرمقدم کیا جائے گا بلکہ ان پر عملدرآمد کے لئے بھی ہرممکن کوشش کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ کراچی میں بنائے گئے وسیع و عریض پارکس جہاں شہریوں کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی کا ذریعہ ہیں وہیں ان میں لگائے گئے درختوں کی وجہ سے شہر میں ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی واقع ہوتی ہے لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے ان تمام پارکوں کو جلد از جلد ان کی اصل شکل میں بحال کیا جائے اور وہاں زیادہ سے زیادہ سبزہ کاری اور شجر کاری کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی میں کمی لائی جائے، میئر کراچی نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے لئے مختلف بین الاقوامی اداروں کے ساتھ رابطہ ہے اور اس ضمن میں کیوٹو میمورنڈم پر بھی دستخط کئے ہیںجس کا مقصد کراچی کو دنیا کے ان شہروں میں شامل کرانا ہے جہاں ماحولیات کے حوالے سے بین الاقوامی معاہدے پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد اپنی موجودہ اور آئندہ نسلوں کے لئے بہتر ماحولیات کو یقینی بنانا ہے بظاہر یہ ایک بڑا چیلنج ہے تاہم ہمیں امید ہے کہ متعلقہ اداروں کی مشاورت اور تعاون کے ذریعے ہم اپنے اس مقصد کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard