Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ سارے ڈسٹرکٹس کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں ، کے الیکٹرک کے تار گرنے سے جانیں ضائع ہو رہی ہیں ، انڈرپاسزکے SUMP صاف کردیئے گئے ہیں -  
     
  16-Jul-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ سارے ڈسٹرکٹس کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں ، کے الیکٹرک کے تار گرنے سے جانیں ضائع ہو رہی ہیں ، انڈرپاسزکے SUMP صاف کردیئے گئے ہیں ، رین ایمرجنسی سینٹر 24 گھنٹے کھولنے کی ہدایت کی گئی ہے، واٹر بورڈ سیوریج کی نکاسی کا انتظام کرے، نالوں میں سیوریج ڈالنے اور کچرا پھینکنے سے اداروں کو روکا جائے یہ بات انہوں نے رین ایمرجنسی سینٹر اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ میں منعقدہ ایک اجلاس اور بعد ازاں شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہی، ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ، ضلع شرقی کے چیئرمین معید انور ، ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی، فنانس کمیٹی کے چیئرمین ندیم ہدایت ہاشمی، ورکس اینڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین حسن محمود، ڈائریکٹر جنرل ورکس شہاب انور، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ میئر کراچی نے کہا کہ ضلع کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو شہر میں بارشوں کی صورت میں اپنے اپنے علاقوں میں فوری طور پر پانی کی نکاسی کا انتظام کریں گی، شہر میں جن مقامات پر پانی جمع ہو رہا ہے وہاں خصوصی طور پر انتظامات کئے گئے ہیں ، آٹھ سال بعد لیاقت آباد اور ناظم آباد انڈرپاسز کے زیر زمین SUMP کھولے گئے ہیں اب ان انڈرپاسز میں پانی جمع ہونے کا امکان ختم ہوگیا ، کے الیکٹرک اپنے ضلعی سینٹرز اور علاقوں کے دفاتر کو فعال کرے، بارشوں میں بجلی کے تار گرنے سے اموات واقع ہو رہی ہیں اس کو سنجیدگی سے دیکھا جائے ، واٹر بورڈ سے خاطر خواہ رسپونس نہیں مل رہا ، برساتی پانی کے بجائے پورے شہر کی سڑکوں پر سیوریج کا پانی جمع ہے جس سے لوگوں کو شدید تکالیف کا سامنا ہے ، ایم ڈی واٹر بورڈ اپنے عملے کو پابند کریں کہ وہ سیوریج کی لائنوں کو کھولیںاور سیوریج کی نکاسی کریں ، بارش کا پانی برساتی نالوں میں جاتا ہے لیکن یہاں سیوریج ڈالنے کے باعث نالے بھر جاتے ہیں، کچرے کے ڈھیر برساتی نالوں میں ڈالے جارہے ہیں، کے ایم سی برساتی نالے روزانہ کی بنیاد پر صاف کررہا ہے اور شہر کے مختلف نالوں کو صاف کیا جا رہا ہے ، شہر میں جہاں بھی پانی جمع ہوگا ہم خود وہاں جائیں گے اور وہاں کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنائیں گے ، میئر کراچی نے رین ایمرجنسی سینٹر اسپورٹس کمپلیکس ، یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی،واٹر پمپ، عائشہ منزل، لیاقت آباد انڈرپاس، ناظم آباد انڈرپاس، اورنگی نالہ چمن سنیما، گجر نالہ اور دیگر علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ مستقل بنیادوں پر رین ایمرجنسی اور ریسکیو ٹیم بنائی گئی ہے، کراچی کی سڑکوں پر پہلے کی نسبت بہتری نظر آئی ہے تمام ڈسٹرکٹس اور کے ایم سی مل کر عوام کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں، تمام ضلعی چیئرمینوں سے بات ہوئی ہے اور متوقع تیز بارشوں کے پیش نظر ہم مل کر کام کر رہے ہیں ، میئر کراچی نے اردو یونیورسٹی کے سامنے ٹوٹنے والے پیڈسٹرین برج کا دورہ کیا اور ہدایت کی کہ اس کی فوری مرمت کی جائے اور اس بات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کی جائے کہ اس کی تعمیر میں ناقص مٹیریل کیوں استعمال کیا گیا، میئر کراچی نے افسران کو ہدایت کی کہ بارشوں کی صورتحال پر نظر رکھیں اور بارش شروع ہوتے ہی تمام ادارے ازخود فعال ہوجائیں، میئر کراچی نے کہا کہ رین ایمرجنسی سینٹر میں ٹیلیفون کے ذریعے شہری اپنی شکایات 0335-7553976،0332-2685090پر درج کراسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ عملے کو پابند کرے کہ وہ برساتی نالوں میں کچرا نہ ڈالے بصورت دیگر ہمیں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے اس عملے کے خلاف جو نالوں میں کچرا ڈالتا ہے اقدامات کرنے پڑیں گے ، میئر کراچی نے کہاکہ وسائل محدود ہونے کے باوجود ہم شہر اور شہریوں کی بہتری اور فلاح بہبود کے لئے کام کرتے رہیں گے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard