Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کے ایم سی کی زمین پر بلااجازت بچت بازار کے انعقاد سمیت ہر قسم کی غیرقانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے مہم شروع کردی گئی ہے -  
     
  17-May-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کے ایم سی کی زمین پر بلااجازت بچت بازار کے انعقاد سمیت ہر قسم کی غیرقانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے مہم شروع کردی گئی ہے ، سڑکوں ، گلیوں اور فٹ پاتھوں پر غیرقانونی بازار لگانے والے فوری طور پر ایسی سرگرمیوں سے بازآجائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کے تحت کوئی بھی فرد سڑکوں، گلیوںاور فٹ پاتھوں کو کاروباری مقاصد کے لئے استعمال نہیں کرسکتالہٰذا شہر میں قانون کی عملداری یقینی بنانے کیلئے تمام غیرقانونی بچت بازاروں کو ختم کردیا جائے گا اور صرف انہی بچت بازاروں کو لگانے کی اجازت دی جائے گی جن کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی سے باقاعدہ اجازت اور لائسنس حاصل کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بچت بازاروں کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو ان کی رہائش گاہ کے قریب ایک ہی جگہ پر رعایتی قیمتوں پر معیاری اشیائے صرف مہیا کرنا ہے تاہم یہ بھی ضروری ہے کہ ان بازاروں کے لئے جگہ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کیا جائے اور ان کی وجہ سے شہریوں کو کوئی تکلیف نہ ہولہٰذا یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ شہر میں کسی بھی مقام پر غیرقانونی ہفتہ وار بچت بازار نہیں لگے گا اور اگر کسی آرگنائزر نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ ای اینڈ آئی پی نے شہر کے مختلف مقامات پر لگائے جانے والے غیر قانونی ہفتہ وار بچت بازاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بدھ17 مئی کو ضلع غربی میں نواب کالونی آخری بس اسٹاپ پر لگائے جانے والے غیرقانونی بدھ بچت بازار کے خلاف کارروائی کی جبکہ 21 مئی کو عبداللہ گرلز کالج سے ملحق جگہ اور قیوم آباد اور کورنگی کراسنگ میں لگائے جانے والے غیرقانونی اتوار بچت بازار کے خلاف کارروائی کی جائے گی، یہ اقدام ان اطلاعات پر کیا گیا ہے کہ لینڈ مافیا کے ارکان کراچی کے مختلف مقامات پر کے ایم سی کی اراضی یا سروس روڈ ، فٹ پاتھ اور گلیوں کو بلااجازت استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر ہفتہ وار بچت بازار لگا رہے ہیں جس پر ان آرگنائزرز کو نوٹس جاری کرکے غیرقانونی سرگرمیوں سے باز رہنے کی ہدایت بھی کی گئی جبکہ سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق سڑکوں ، فٹ پاتھوں ، سروس روڈ اور گلیوں کے کمرشل استعمال کی اجازت نہیں دی جاسکتی لہٰذا میئر کراچی وسیم اختر نے ان اطلاعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے محکمہ ای اینڈ آئی پی کو ہدایت کی کہ ایسے تمام غیرقانونی بچت بازاروں کے خلاف فوری اور مسلسل کارروائی جاری رکھی جائے تاکہ کے ایم سی کی زمین کے غیرقانونی استعمال کو روکا جاسکے۔میئر کراچی کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی بچت بازاروں کے خلاف یہ کارروائی ایسے تمام بازاروں کے خاتمے تک جاری رہے گی۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard