Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے کہا ہے کہ عباسی شہید اسپتال میں پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹرز اور ہائوس آفیسرز کو تنخواہوں کی ادائیگی کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں-  
     
  15-May-2017  
     
   
     
  ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے کہا ہے کہ عباسی شہید اسپتال میں پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹرز اور ہائوس آفیسرز کو تنخواہوں کی ادائیگی کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں تاکہ یہ لوگ پوری دلجمعی کے ساتھ اسپتال میں مریضوں کی بھرپور خدمت کرسکیں، ٹرینی ڈاکٹرز کے لئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہوئے ہیں کسی بھی مسئلے کے لئے براہ راست رابطہ کیا جاسکتا ہے ، فنڈز کی کمی اور مالی مسائل کے باوجود پوری کوشش کر رہے ہیں کہ طبی اداروں میں کام کرنے والے عملے کے ساتھ ناانصافی نہ ہو اور ان کے مسائل جلد از جلد حل کئے جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کی سہ پہر اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آنے والے عباسی شہید اسپتال کے 40 سے زائد پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹرز اور ہائوس آفیسرز کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مشیر مالیات خالد محمود شیخ، سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز ڈاکٹر محمد علی عباسی ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ عباسی شہید اسپتال ڈاکٹر محمد انور اور دیگر افسران بھی موجود تھے، ملاقات کے دوران وفد کے ارکان نے اپنی تنخواہوں کی ادائیگی کا مسئلہ جلد از جلد حل کرنے کی درخواست کی جس پر ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے کہا کہ ڈاکٹرز کو ماہانہ مشاہرہ کی ادائیگی ہم پر فرض ہے کیونکہ یہ لوگ دن رات اسپتال میں علاج کے لئے آنے والے مریضوں کو طبی خدمات فراہم کرتے ہیں اور ان کی کارکردگی تبھی بہتر ہوگی جب ان کے مسائل حل ہوں اور اچھے کام پر ان کی حوصلہ افزائی کی جائے، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف سے کے ایم سی کی ماہانہ گرانٹ میں 20 کروڑ روپے کی کٹوتی کے باعث بلدیہ عظمیٰ کراچی کو اپنے عملے کی تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم پوری کوشش جاری ہے کہ ملازمین کو جلد از جلد ان کے واجبات ادا کئے جائیں اور وقت پر تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سیکریٹری ہیلتھ حکومت سندھ اور ہیلتھ منسٹر سے بھی بات کی جائے گی تاکہ طبی اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں کے واجبات جلد از جلد ادا کئے جائیں، انہوں نے کہا کہ فی الحال عباسی شہید اسپتال کے پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹرز اور ہائوس آفیسرز کو ریگولر تنخواہ کی ادائیگی کا بندوبست کیا جا رہا ہے تاکہ فوری طور پر انہیں مالی مسائل سے نجات مل سکے جبکہ ان کے واجبات کی جلد از جلد ادائیگی کے لئے بھی پوری کوشش کی جائے گی، انہوں نے پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹرز اور ہائوس آفیسرز سے کہا کہ یہ آپ ہی کا اسپتال ہے اور اسے ایک مثالی طبی ادارہ بنانے کے لئے ضروری ہے کہ آپ سب پوری ایمانداری اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض ادا کریںانہوں نے کہا کہ آپ لوگ دکھی انسانیت کی خدمت کا بلند فریضہ انجام دے رہے ہیں اور آپ کے مسائل کے حل کے لئے جو بھی ضروری اقدام ہوا ضرور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ قواعد و ضوابط کا بھی پورا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ایسی حکمت عملی وضع کی جائے جس کے ذریعے مستقبل میں اس قسم کے مسائل سے محفوظ رہا جاسکے، پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹرز اور ہائوس آفیسرز نے اس یقین دہانی پر ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اسپتال میں اپنے فرائض مکمل دیانتداری سے انجام دیں گے اور مریضوں کی خدمت کا فریضہ انجام دیتے رہیں گے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard