Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ہیوی ٹریفک کے لئے علیحدہ سڑکیں بنائی جاتی ہیں جن سے شہر کی ٹریفک کو متاثر کئے بغیر ہیوی ٹریفک شہر سے باہر نکل جاتا ہے-  
     
  14-May-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ہیوی ٹریفک کے لئے علیحدہ سڑکیں بنائی جاتی ہیں جن سے شہر کی ٹریفک کو متاثر کئے بغیر ہیوی ٹریفک شہر سے باہر نکل جاتا ہے سدرن بائی پاس اور لیاری ایکسپریس وے ابھی تک نامکمل ہے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان منصوبوں کو مکمل کرے کراچی سے جمع کیا جانے والا اربوں روپیہ کراچی پر ہی لگایا جائے یہ بات انہوں نے ماری پور ٹرک اسٹینڈ کے دورے کے موقع پر ٹرانسپورٹرز کی تنظیموں، مالکان اور محنت کشوں کے ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو گزشتہ کئی روز سے ہڑتال پر ہیں اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی سلمان مجاہدبلوچ، ٹرانسپورٹرز اتحاد کے رہنما ملک شہزاد، یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس کے صدر نور خان نیازی، نائب صدر مدد خان نیازی، نائب صدر عارف ملک، جنرل سیکریٹری غلام محمد آفریدی، جوائنٹ سیکریٹری امداد حسین نقوی اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ میئر کراچی نے کہا کہ ہم گڈز ٹرانسپورٹرز کے لئے چند ہفتوں کا نہیں بلکہ مستقل حل چاہتے ہیں محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ کے پاس ہے یہ مسئلہ حکومت سندھ کو حل کرنا چاہئے تھا لیکن افسوس کی بات ہے کہ حکومت کے کسی نمائندے نے اب تک نہ ان ٹرانسپورٹرز سے ملاقات کی اور نہ ہی وہ اس مسئلے کو حل کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کے لئے عوامی نمائندوں کو لوگوں کے ساتھ آنا پڑتا ہے حکومت سندھ نے کبھی کراچی کے مسئلوں کو حل نہیں کرایا، یہ سیاسی مسئلہ نہیں بلکہ کراچی کا مسئلہ ہے میں اس مسئلے کو حل کئے بغیر نہیںبیٹھوں گا انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز اپنے مسئلوں کے حل کے لئے ہمارا ساتھ دیں ہم آپ کے درمیان موجود ہیں اور موجود رہیں گے میرا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو لیکن میں پورے کراچی کا میئر ہوں اور کراچی کے کسی بھی شخص کو کسی کاروبار کو یا کسی طبقے کو تکلیف ہوگی تو ہم ان کے ساتھ شانہ بشانہ ہوں گے ، آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے معزز عدالت سے درخواست کریں گے کہ وہ آپ کے مفادات کو بھی سامنے رکھے ، گزشتہ چار دنوں میں اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے، ہڑتال کے باعث بندرگاہوں کے تمام ٹرمینلز پر درآمدی وبرآمدی اشیاء کے کنٹینرز بھر چکے ہیں اور ملکی خزانے کو اربوں روپے ٹیکس کا نقصان پہنچ رہا ہے، شہر کے چھ انڈسٹریل زونز کی فیکٹریوں کے گودام مصنوعات سے بھر چکے ہیں اس لئے مناسب ہوگا کہ جس قدر جلد ہو اس مسئلے کو حل کیا جائے انہوں نے کہا کہ معزز عدالت کے حکم پر اس کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جس میں گڈز ٹرانسپورٹرز کے ایک یا دو نمائندے بھی شامل کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہم گڈز ٹرانسپورٹرز کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں کیونکہ اس کاروبار سے لاکھوں افراد منسلک ہیں اور پورا ملک اس سے متاثر ہورہا ہے ہم اس کا باعزت حل چاہتے ہیں جو تمام فریقین کے لئے قابل قبول ہو، انہوں نے کہا کہ ہفتے کے روز ہم معزز عدالت میں کمیٹی کے نام پیش کریں گے تاکہ وہ کمیٹی معزز عدالت کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کرسکے، میئرکراچی نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز سے جو اربوں روپے کا ٹیکس حاصل ہوتا ہے اس سے پورا ملک چلتا ہے یہ ٹرانسپورٹرز کا نہیں بلکہ ملک کا نقصان ہے، اس موقع ممبر قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ اور ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard