Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ مالکان کی جائز شکایات کے ازالے کے لئے وہ اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے-  
     
  13-May-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ مالکان سے مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا اور ان کی جائز شکایات کے ازالے کے لئے وہ اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے، کراچی میں ہیوی ٹرانسپورٹ کے پلان میں بھی اس بات کو مد نظر رکھا گیا ہے کہ شہریوں اور ٹرانسپورٹ مالکان کے تحفظات کو دور کیا جائے، یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز عدالت عالیہ میں ہیوی ٹریفک سے متعلق پلان کو پیش کرنے کے بعد اپنے دفتر میں مختلف ٹرانسپورٹ تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کے موقع پر کہی، جنہوں نے میئر کراچی کے دفتر میں اپنے مطالبات منوانے کے لئے ملاقات کی اور کہا کہ جب تک ان کے تمام مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے وہ سڑکوں پر نہیں آئیں گے اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم، سینئر ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ مختار حسین، سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ نذیر لاکھانی، لاء آفیسر سعید اختر اور دیگر افسران بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ انہوں نے معزز عدالت کے سامنے دو طرح کی تجاویز پیش کی ہیں جس میں عدالت سے درخواست کی ہے کہ ہیوی ٹریفک کے مسئلہ کو حل کرنا ضروری ہے تاکہ بھاری سامان کی اندرون شہر اور بیرون شہر منتقلی کا عمل شروع ہوسکے، میئر کراچی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہیوی ٹریفک کیلئے ایسے روٹس فراہم کئے جائیں جس کے ذریعہ وہ شہر میں عام ٹریفک کو متاثر کئے بغیر کام کرسکیں، انہوں نے ٹرانسپورٹرز مالکان سے درخواست کی کہ وہ شہر کے اور ملک کے بہتر مفاد میں اپنی ہڑتال کو ختم کریں تاکہ سامان کی ترسیل ہوسکے، انہوں نے کہا کہ فریقین میں سے کوئی بھی یہ نہیں چاہتا کہ کسی کے بھی مفادات کو ٹھیس پہنچے یا کسی کا کاروبار متاثر ہو، ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں نے میئر کراچی کے سامنے اپنے مسائل پیش کئے اور بتایا کہ انہیں جو روٹ فراہم کیا جارہا ہے وہ بہت طویل ہے اور اگر وہ یہ روٹ اختیار کرتے ہیں تو اانکے کئی گھنٹے اور فیول ضائع ہوگا اور کرایہ میں بھی اضافہ ہوگا،انہوں نے کہا کہ ہم معزز عدالت کا احترام کرتے ہیں اور ان کے فیصلے کی روشنی میں اقدامات کریں گے لیکن ہمارے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے اور حقیقت پسندانہ فیصلے کئے جائیں، میئر کراچی نے کہا کہ ہر ممکن کوشش کریںگے کہ ٹرانسپورٹرز کے جائز مطالبات حل ہوں اور انہیں جو بھی سہولتیں دی جاسکتی ہیں وہ انہیں فراہم کی جائیں، انہوں نے کہا کہ ہیوی ٹرانسپورٹس سے ہزاروں لوگ منسلک ہیں اور ان کے کاروبار کو کسی بھی صورت نقصان نہیں پہنچائیں گے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard