Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک کے مسائل انتہائی سنجیدہ ہیں اور شہریوں کا خاصا وقت اور پیسہ ٹریفک جام اور بد نظمی کے باعث ضائع ہوتا ہے-  
     
  11-May-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ہیوی ٹریفک کے لئے متبادل روٹس فراہم کرنے ہوں گے تاکہ شہر کی ٹریفک میں بہتری آئے اور سڑکوں پر رش کم ہو انہوں نے کہا کہ ہفتے کے روز وہ معزز عدالت عالیہ کے سامنے ٹریفک مینجمنٹ کا ایک پلان پیش کریں گے جس میں ٹرانسپورٹ کے مالکان، ٹریفک کے حکام اور متعلقہ افسران کی تجاویز کو مدنظر رکھا جائے گا یہ بات انہوں نے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ٹرانسپورٹرز کی 15 مختلف تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے جبکہ میئر کراچی کی معاونت کے لئے مشیر مالیات خالد محمود شیخ، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم، سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ نذیر لاکھانی، سینئر ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ مختار حسین،لاء آفیسر عذرا مقیم اور سعید اختر نے کی، میئر کراچی نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک کے مسائل انتہائی سنجیدہ ہیں اور شہریوں کا خاصا وقت اور پیسہ ٹریفک جام اور بد نظمی کے باعث ضائع ہوتا ہے ، بڑی بڑی شاہراہوں پر ہیوی ٹریفک کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ اور پرائیویٹ گاڑیوں کو مسائل کا سامنا رہتا ہے لیکن شہر میں مال برداری اور دیگر کاموں کے لئے گڈز ٹرانسپورٹ کا شہر میں آنا بھی ضروری ہے اس لئے ان کے لئے ایسے روٹس یا ایسا اوقات متعین کئے جائیں جس میں بھاری ٹریفک کو شہر کی اندرونی سڑکوں پر لایا جاسکے، میئر کراچی نے کہا کہ ذوالفقار آباد ٹینکر ٹرمینل کے ترقیاتی کام مکمل کئے گئے ہیں اور آئل ٹینکرز کے وہاں منتقل ہونے سے بھی شہر کی سڑکوں پر خاصی گنجائش پیدا ہوگی، انہوں نے کہا کہ ہم معزز عدالت میں ہیوی ٹریفک کے لئے قلیل المدت اور طویل المدت منصوبے پیش کریں گے تاکہ ٹرانسپورٹرز کا کاروبار متاثر نہ ہو، میئر کراچی نے کہا کہ مل جل کر بیٹھنے سے ہی مسائل حل ہوں گے ،ہم کسی بھی کاروبار کے خلاف نہیں لیکن قواعد و ضوابط طے کرنا اور بلدیاتی سہولتیں فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور ہماری بھر پور کوشش ہے کہ زندگی سے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو سہولتیں باہم پہنچائیں تاکہ شہر میں کاروبار کو عروج حاصل ہو ، انہوں نے کہا کہ مال بردار گاڑیاں شہر کی ضرورت ہیں اور ان کے لئے بہتر لائحہ عمل ہی اختیار کریں گے اس موقع پر مختلف ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے مسائل سے میئر کراچی کو آگاہ کیا اور درخواست کی کہ ان کے تجاویز کو بھی مد نظر رکھا جائے۔ میئر کراچی نے انہیں یقین دلایا کہ ان تجاویز کی روشنی میں ہی پلان مرتب کیا جائے گا اور یہ بھرپور کوشش کی جائے گی کہ آ پ کے مفادات کو بھی پیش نظر رکھا جائے۔ ٹرانسپورٹرز نے نادرن بائی پاس اور لنک روڈ کو دو رویہ کرنے کی درخواست کی تاکہ بھاری ٹریفک کو گزرنے میں آسانی ہو۔میئر کراچی نے کہا کہ کراچی ہمارا گھر ہے اور ہم سب کا مستقبل کراچی سے وابستہ ہے اس کی ترقی اور بہتر ی کے لئے تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد منتخب بلدیاتی نمائندوں کا ساتھ دیں اور اس شہر کو اون کریں تاکہ ایک بار پھر یہ شہر ترقی کی منازل طے کرسکے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard