Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے کہا ہے کہ کسی انسان کی جان بچانا سب سے بڑی خدمت ہے-  
     
  03-May-2017  
     
   
     
  ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے کہا ہے کہ کسی انسان کی جان بچانا سب سے بڑی خدمت ہے ہمارے انبیاء کرام نے درس دیا ہے کہ مخلوق کی خدمت کرنا سب سے بڑا فریضہ ہے ،اسلام میں بھی غزوات کے موقع پر صحابیات نے زخمیوں کی خدمت کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ انسانی جان قیمتی ہے یہ بات انہوں نے انٹرنیشنل نرسز ڈے کے موقع پر اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز ڈاکٹر محمد علی عباسی، سینئر ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکائونٹس محمد ریحان خان، ڈائریکٹر نرسنگ حکومت سندھ حبیب اللہ سومرو، جوائنٹ نرسز ایکشن کمیٹی کے عہدیداران ، سپرنٹنڈنٹ اور اسٹاف نرسیں بھی موجود تھیں، ڈپٹی میئر کراچی نے کہا کہ نرسنگ اسٹاف کی پیش کردہ گزارشات بتدریج حل کی جا رہی ہیں آپ لوگوں کا حق بنتا ہے کہ آپ کے مسائل حل کئے جائیں ، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام اسپتالوں میں نرسنگ اسٹاف کمی کو پورا کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے تمام نرسنگ اسٹاف کو اس دن کے حوالے سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن بین الاقوامی سطح پر منایا جاتا ہے جو کہ نرسنگ کی خدمت شروع کرنے والی خاتون فلورینس نائٹ انجیل کی خدمات کا اعتراف ہے، مریضوں کی تیمارداری کرنا اور علاج معالجے کی سہولتیں بہم پہنچانا انسانیت کی اولین خدمت ہے، سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز ڈاکٹر محمد علی عباسی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اسپتالوں کی نرسنگ اسٹاف نے مل کر یہ اچھا پروگرام منعقد کیا ہے انہوں نے نرسنگ اسٹاف کو کام کے معیار کو بہتر کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ اپنے مسائل انفرادی طور پر نہیں اجتماعی طور پر پیش کریں اور ٹیم ورک کے طور پر کام کریں۔ انہوں نے ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ کی تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی میئر نے نرسنگ اسٹاف کی جانب سے پیش کردہ گزارشارت پر مکمل طور پر توجہ دیتے ہوئے انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ عباسی شہید اسپتال مس مارگریٹ میری نے اس دن کے حوالے سے کہا کہ یہ دن ہمیں مریضوں کی تیمارداری اور جدید طبی سہولتوں کو بہتر سے بہتر انداز میں انجام دلانے کی یاد دلاتا ہے اور موجودہ عہد میں میڈیکل سائنس میں ہونے والی ترقی کی تربیت حاصل کرنے کی طرف بھی متوجہ کرتا ہے، تقریب کے موقع پر اعلیٰ خدمات انجام دینے والی نرسوں کو شیلڈز اور تعارفی اسناد بھی پیش کی گئیں، نرسوں کی نمائندگی کرتے ہوئے سونیا منصور نے کہا کہ نرسنگ کا شعبہ پوری دنیا میں ایک مقدس مقام رکھتا ہے ہمارا عزم ہے کہ مریضوں کی خدمت کے لئے ہم اپنے کام کے معیار کو مزید بہتر سے بہتر بنانے کے لئے اخلاص اور محنت کے ساتھ اپنے فرائض منصبی ادا کئے جائیں گے، نرسوں کی جانب سے ڈیوٹی کے دوران انتقال کرنے والی نرسوں کے لئے دعائیہ کلمات پیش کئے گئے اور اس دن کی مناسبت سے شمعیں بھی روشن کی گئیں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard