Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے چائنا کے اشتراک سے دو اضلاع میں جو صفائی کی مہم شروع کی وہ بری طرح ناکام نظر آتی ہے-  
     
  10-May-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے چائنا کے اشتراک سے دو اضلاع میں جو صفائی کی مہم شروع کی وہ بری طرح ناکام نظر آتی ہے اور شہریوں کے ٹیکسوں سے حاصل ہونے والے کروڑوں روپے اس صفائی مہم کے نام پر ضائع کردیئے گئے ہیں ، شہر میں کچرے کے باعث بیماریاں پھیل رہی ہیں ، بیماری بھی غریب کا ہی گھر دیکھتی ہے اگر امیروں کو ہوجائے تو وہ بیرون ملک جا کر علاج کروا لیتے ہیں، مدارس اسلام کی خدمت کر رہے ہیں اور دین اسلام کے فروغ کے لئے پاکستان کے مدارس کا اہم کردار ہے، علمائے کرام پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان مدارس میں زیر تعلیم طلبا کو شہر کی صفائی ستھرائی سے متعلق بھی آگاہی دیں اور اپنے مدرسوں اور درس گاہوں سے صفائی نصف ایمان ہے کے عنوان سے آگاہی مہم شروع کریں اور منتخب بلدیاتی قیادت کا ساتھ دیں تاکہ کراچی کے مسائل کو حل کرنے میں مدد مل سکے، یہ بات انہوں نے بدھ کے روز جمعیت علمائے اسلام (سمیع الحق)کے صوبائی دفتر کے دورے کے موقع پر کہی، مرکزی نائب صدر JUI مولانا اقبال اللہ، صوبائی صدر پیر عبدالمنان نقشبندی، صوبائی جنرل سیکریٹری حافظ احمد علی، ڈپٹی سیکریٹری مفتی حماد مدنی، امیر کراچی مولانا مشتاق احمد عباسی، نائب امیر قاری عبدالحئی شیخ، جنرل سیکریٹری کراچی ڈویژن مولانا غلام مصطفی فاروقی، قاری لیاقت رحمانی، علامہ عبدالستار بلوچ ، مفتی ظل الرحمان، JUI کے چھ اضلاع کے امرائ، چیئرمین ضلع شرقی معید انور ، سٹی کونسل کے ممبر عارف خان ایڈوکیٹ، سابق ٹائون ناظم جاوید احمد ، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، میئر کراچی نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت آئین اور قانون کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور مذہبی حوالے سے بھی دیکھا جائے تو کراچی کے شہریوں کے ساتھ زیادتیاں کی جا رہی ہیں، پانی ، بجلی اور گیس سے محروم رکھ کر ہماری نسلوں کو متاثر کیا جا رہا ہے ، مائیں چھوٹے بچوں کو برتن لے کر پانی بھرنے کرنے کے لئے بھیجتی ہیں جس کے باعث وہ تعلیم سے محروم رہتے ہیں ، کرپشن جڑیں مضبوط کرچکی ہے ، کچرے کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں، انسانی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ آپ کے جذبے قابل قدر ہیں ، میئر کراچی نے کہا کہ اب سائنس اتنی ترقی کرچکی ہے کہ ایک عام شخص بھی میڈیا اور اخبارات کے ذریعے موجودہ حالات سے پوری واقفیت رکھتا ہے ،کراچی میں صفائی ستھرائی کے لئے کون سی راکٹ سائنس کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ امیروں کی بلڈنگوں کو کوئی ہاتھ نہیں لگاتا جبکہ غریبوں کی بستیوں پر بلڈوزر چلا دیئے جاتے ہیں جو ان کے ساتھ ناانصافی ہے ، ہمیں برابری اور مساوات کو فروغ دینا ہوگا اور معاشرے سے ناانصافی ختم کرکے شہریوں کے ایشوز حل کرنے ہوں گے ، میئر کراچی نے کہا کہ ہم اپنے ادارے سے گھوسٹ ملازمین کا کھوچ لگا کر انہیں فارغ کر رہے ہیں تاکہ وہ وسائل بھی شہر کی تعمیر و ترقی پر صرف کرسکیں، انہوں نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں کو بھلا کر ہمیں مستقبل کو دیکھنا ہوگا اور متحد ہو کر کام کرنا ہوگا، علمائے کرام ہمارا ساتھ دیں اور کراچی کے حقوق کے لئے آواز اٹھائیں، مرکزی نائب صدر مولانا اقبال اللہ نے کہا کہ اس شہر کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد ہم آپ سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ آپ شہر کی بہتری اور ترقی کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں روئے کار لائیں گے ، جمعیت علمائے اسلام کے تمام کارکنان آپ کے ساتھ ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو دو قدم اور آگے چلیں گے، صوبائی جنرل سیکریٹری حافظ احمد علی نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کا مشن ہے کہ مسلمانوں میں اتحاد اور یکجہتی ، اخوت و مساوات پیدا ہو ہمارے جینا مرنا اس شہر کے ساتھ ہے یہ علمی اور علمائے کرام اور جامعات کا شہر ہے اور ہم مساجد ، مدرسوں ، خانقاہوںمیں دعا کرائیں گے اور آپ کا ساتھ بھی دیں گے تاکہ آپ پوری توانائیوں کے ساتھ کراچی کے لئے کام کرسکیں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard