Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ شب برأت کے موقع پر شہر کے 52قبرستانوں میں آنے والے ذائرین کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔  
     
  10-May-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ شب برأت کے موقع پر شہر کے 52قبرستانوں میں آنے والے ذائرین کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ کے الیکٹرک نے بجلی کی مسلسل فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن پھر بھی قبرستانوں میں روشنی کے لئے جنریٹرز رکھے جائیں گے جبکہ قبرستانوں میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ جراثیم کش اسپرے کو یقینی بنایا گیا ہے ، ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے قبرستانوں کے اطراف میں لگائے جانے والے کیمپس میں تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ ٹریفک کے انتظامات کے لئے سٹی وارڈنز کو بھی تعینات کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کے مختلف قبرستانوں میں انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ضلع شرقی کے چیئرمین معید انور ، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کے قبرستانوں میں ایک مضبوط مافیا ہے جو قبروں کے لئے جگہیں فروخت کرتے ہیں۔ تجاوزات ، چائنا کٹنگ اور قبرستان مافیا کو ختم کریں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ قبرستانوں کے معاملات کو منظم اور بہتر انداز میں چلانے کے لئے محکمہ قبرستان، لینڈ اور انسداد تجاوزات کا محکمہ مشترکہ لائحہ عمل بنائے اور ایسا طریقہ وضع کیا جائے کہ قبرستانوں میں طویل عرصے سے مصروف عمل مافیا کا خاتمہ ہوسکے، میئر کراچی نے کہا کہ ہم ٹینکر مافیا، چائنا کٹر مافیا کو فیز کر رہے ہیں اور قبرستانوں میں بھی مافیا کا قبضہ ہے، بلڈرز نے بھی قبرستانوں کو نہیں بخشا اور تجاوزات قائم کیں، تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری ہے ، سرکاری زمینوں پر بنائے گئے شادی ہالوں کو توڑ رہے ہیں ، ہمیں بہت سے چیلنجز درپیش ہیں ، وزیر اعظم نے کراچی کو ملک کا دل قرار دیا ہے لیکن اس دل کو بائی پاس کی ضرورت ہے، شہر کے مختلف اضلاع میں موجود قبرستان مکمل طور پر بھر چکے ہیں اور اب وہاں مزید تدفین کی گنجائش نہیں رہی لہٰذا ضلعی بلدیاتی نمائندے اپنی حدود میں نئے قبرستانوں کے لئے مقامات کی نشاندہی کریں تاکہ شہریوں کو تدفین کے عمل میں مشکلات کاسامنا نہ کرنا پڑے، میئر کراچی نے کہا کہ ڈائریکٹر قبرستان کو ہدایت کی کہ گورکن یا قبرستان کا عملہ اگر قبروں کی خرید و فروخت میں ملوث پایا جائے تو اس کے خلاف فوری طور پرتادیبی کارروائی کی جائے جن قبرستانوں میں چار دیواری کی تعمیر کی ضرورت ہے وہاں چار دیواری بنائی جائے، علاوہ ازیں قبرستانوں میں غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے پولیس اور دیگر قانونی نافذ کرنے والوں کی مدد حاصل کی جائے ۔میئر کراچی نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کی آمد سے پہلے ہی ٹریفک جام سے نمٹنے کے لئے انتظامات کئے جائیںتاکہ اس ماہ مقدس میں شہری پرسکون طریقے سے اپنے گھروں میں روزہ افطار کرسکیں ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہر سے کتوں کے خاتمے کے لئے انڈس اسپتال کے ساتھ مل کر لائحہ عمل مرتب کیا جا رہا ہے امید ہے کہ اس کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ کے ٹریٹمنٹ پلانٹس اور موٹریں خراب ہیں جس کی وجہ سے کراچی کو پانی کی کمی کا سامنا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ کراچی کے شہریوں کو گرم موسم اور خصوصاً رمضا ن المبارک کے مہینے میں پانی حوالے سے پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اس حوالے سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ اپنی پانی کی لائنیں کو رسائو کو بہتر کریں تاکہ شہریوں کو قلت آب کا سامنا نہ کرنا پڑے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard