Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے کہا ہے کہ کراچی میں موسم گرما کے دوران ہیٹ اسٹروک سے بچائو کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے-  
     
  08-May-2017  
     
   
     
  ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے کہا ہے کہ کراچی میں موسم گرما کے دوران ہیٹ اسٹروک سے بچائو کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے اور شہریوں کو اس کے بچائو اور محفوظ رہنے کے لئے آگاہی مہم کو زیادہ موثر انداز سے چلانے کی ضرورت ہے ، گلوبل وارمنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلیاں تیزی سے رونما ہوئی ہیں اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام شہری اداروں کو مربوط انداز سے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر حالات کا مقابلہ کرنے کی غرض سے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہوگا یہ بات انہوں نے مقامی ہوٹل میں مون سون اور گرمی کی لہر سے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی، پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام رسول، چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض اور کے الیکٹرک کی جانب سے فخر احمد بھی موجود تھے، ڈپٹی میئر کراچی نے کہا کہ گزشتہ دو سال قبل کراچی میں آنے والی ہیٹ اسٹروک کی لہر کے دوران سینکڑوں افراد کی زندگی کی بازی ہار گئے جس نے پالیسی ساز اداروں کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیا ، نیشنل ڈیزاسسٹر مینجمنٹ نے مستقبل کی منصوبہ بندی کرنے پر غور شروع کردیا جبکہ ایک خوش آئند امر یہ بھی ہے کہ اس وقت آگاہی مہم کی وجہ سے شہر کے مختلف مقامات پر ہیٹ اسٹروک سے بچائو کے کیمپس مختلف حکومتی اور نجی اداروں کی جانب سے لگائے گئے ہیں، کراچی کی 51 فیصد آبادی کچی آبادیوں میں رہتی ہے جو کہ بنیادی ضرورتوں سے محروم ہے، گزشتہ آٹھ سال سے شہر کا کچرا ٹھکانے نہیں لگایا گیا جبکہ دو ہزار ارب سالانہ آمدنی دینے والے شہر کو کچرا اٹھانے کے لئے مشینری بھی فراہم نہیں کی جاتی، افسوس کا مقام ہے کہ قومی اسمبلی میں کسی نے بھی کراچی کی صورتحال کو بہتر کرنے کے لئے آواز نہیں اٹھائی، کراچی کو اس کی ضرورت کا پینے کا پانی بھی نہیں دیا جارہا، 2007ء میں شروع ہونے والا K-4 پانی کی سپلائی کا منصوبہ 7 ارب سے بڑھ کر 12 ارب تک پہنچ چکا ہے جس پر کام کی رفتار بھی نہایت سست ہے، کراچی کا کوئی ماسٹر پلان نہیں ہے کراچی کے لئے 20 سالہ ماسٹر پلان بنانا ہوگا جس میں شہر کے تمام حکومتی اور نجی ادارے شامل ہوں، ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے کہا کہ ہیٹ اسٹروک سے بچائو کے لئے حکومتی سطح پر ہونے والے اقدامات میں موجودہ بلدیاتی قیادت پر ممکنہ تعاون کے لئے تیار ہے۔اس موقع پر پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام رسول نے کہا کہ کراچی میں قائم میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ شہریوں کو موسم کی بدلتی ہوئی تبدیلیوں سے باخبر رکھا ہے، شہر کراچی میں چلنے والی ہوائوں کے رخ کی تبدیلی موسم گرما کی شدت اور کمی کا باعث بنتی ہے جبکہ محکمہ تین دن تک کی موسم کی تبدیلی کی پیشگوئیاں کرتا ہے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard