Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی میں بڑھتی ہوئی آبادی کے لئے طبی سہولتیں نہایت کم ہیں اور اس میں قومی اور صوبائی سطح پر اضافہ ہونا چاہئے-  
     
  08-May-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی میں بڑھتی ہوئی آبادی کے لئے طبی سہولتیں نہایت کم ہیں اور اس میں قومی اور صوبائی سطح پر اضافہ ہونا چاہئے، امراض قلب کی بڑھتی ہوئی وجوہات، تدراک اور تشخیص کے لئے ایک بہت بڑی ٹیم کی ضرورت ہے جس کے ذریعے ہم اس شہر میں طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنا سکتے ہیں، سینے میں درد اوردل کے دورے میں ابتدائی چند منٹس انتہائی اہم ہوتے ہیں اور اگر مریض کو فوری طبی امداد مل جائے تو اس کے بچ جانے کے امکانات بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں یہ بات انہوں نے گلشن چورنگی فلائی اوور کے نیچے قائم ہونے والے پہلے NICVD موبائل چیسٹ پین یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکند علی میندھرو ، ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹرارشد عبداللہ وہرہ، سیکریٹری صحت فضل اللہ پیچوہو، ضلع شرقی کے چیئرمین معید انور، ایگزیکٹو ڈائریکٹر NICVD پروفیسر ڈاکٹر ندیم قمر، امین ہاشوانی، ڈاکٹر امجد اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ میں NICVD کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے کراچی کی گنجان آبادی کو کور کرنے کے لئے یہ قدم اٹھایا ، یہ عارضی یونٹ ہے جہاں آنے والے مریضوں کو 24 گھنٹے فوری طبی امداد مہیا کی جائے گی، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف ہمہ وقت اس یونٹ میں موجود رہے گا،یونٹ میں ای سی جی کے علاوہ دیگر طبی سہولتیں بھی فراہم کی گئی ہیں، ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لئے اگر انہیں اسپتال بھیجنا ہوا تو ڈاکٹر اس کا فیصلہ کریں گے، میئر کراچی نے کہا کہ دل کے امراض کے اسپتالوں میں مریضوں کا بے انتہا دبائو ہے اس طرح کے یونٹ شہر کے مختلف حصوں میں قائم ہونے سے ان اسپتالوں سے دبائو ختم ہوجائے گا اور شہریوں کو سہولت میسر آئے گی، انہوں نے کہا کہ شہریوں کو آگاہی دیں کہ سینے میں درد یا ہارٹ اٹیک کی صورت میں فوری طور پر مریض کو اس یونٹ تک پہنچائیں تاکہ انہیں فوری طبی امداد دی جاسکے، انہوں نے کہا کہ کراچی کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے اور یہ مختلف اداروں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے ہم سب کو ماضی کو بھلا کر آگے کی طرف چلنا ہوگا اور شہریوں کے مسائل حل کرنا ہونگے، انہوں نے کہا کہ آج کراچی کے شہریوں کو شکر ادا کرنا چاہئے کہ NICVD کی جانب سے پہلا موبائل یونٹ متعارف کرایا گیا ، کراچی کے شہری صبر کریں وقت کے ساتھ ساتھ بہتری آئے گی، شہر کی مختلف سات دوسری چورنگیوں پر بھی امراض قلب کے یہ موبائل یونٹ جلد قائم کئے جائیں گے، میئر کراچی نے کہا کہ بلدیہ کے اسپتالوں میں چکن گونیا کے مریضوں کے لئے خصوصی وارڈز قائم کئے گئے اور ان اسپتالوں میں جراثیم کش اسپرے بھی کرایا جا رہا ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر علی میندھرو نے کہا کہ شہریوں کو طبی سہولیات بلا امتیاز و تفریق حاصل ہونا چاہئے ، انسانوں کی زندگی اور صحت کے لئے کوئی سیاست نہیں ہونی چاہئے، حکومتی سطح پر قائم ہونے والے اسپتالوں کو جدید دور سے ہم آہنگ کرنے اور میڈیکل کی بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے حکومت سندھ کوشش کر رہی ہے، کراچی میں چکن گونیا کی بیماری سے بچنے کا بہترین طریقہ احتیاط ہے اور پوری دنیا میں اب تک اس کی کوئی ویکسین دستیاب نہیں، انہوں نے کہا کہ چکن گونیا کے مرض کے علاج کے لئے ادویات موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ موبائل چیسٹ پین یونٹ کو شہر کے گنجان آباد علاقوں میں قائم کرنے سے دل کے مریضوں کو ابتدائی طبی امراض میں بہت حد تک مدد ملے گی اور ابتدائی طبی امداد بلا معاوضہ فراہم کی جائے گی، توقع ہے کہ آس پاس کے رہائشی لوگوں کو اس یونٹ سے بہت فائدہ پہنچے گا۔تقریب سے سیکریٹری صحت فضل اللہ پیچوہو ، امین ہاشوانی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر NICVD پروفیسر ڈاکٹر ندیم قمر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ بعدازاں میئر کراچی وسیم اختر ، وزیر صحت ڈاکٹر سکندر علی میندھرو اور سیکریٹری صحت فضل اللہ پیچوہو نے فیتہ کاٹ کر چیسٹ پین موبائل یونٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard