Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے کہا ہے کہ ’’ارتھ ڈے‘‘ کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے کراچی کو باغات، پھولوںاور درختوں کا شہر بنانا ہوگا  
     
  20-Apr-2017  
     
   
     
  ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے کہا ہے کہ ’’ارتھ ڈے‘‘ کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے کراچی کو باغات، پھولوںاور درختوں کا شہر بنانا ہوگا،ارتھ ڈے کے حوالے سے جو پیغام دیا گیا اسے پورے شہر میں پھیلانا چاہئے تاکہ لوگوں کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہو،خصوصی بچوں کی تعلیم وتربیت کا فریضہ انجام دینے والے ادارے قابل تحسین ہیں ، انشاء اللہ کراچی کو صاف ستھرا اور سرسبز شہر بنا کر دکھائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کی صبح ارتھ ڈے کے موقع پرکلفٹن کے پارک میںمنعقدہ جے ایس اکیڈمی کی تقریب سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر جے ایس اکیڈمی کے منتظمین اور دیگر افراد بھی موجود تھے ، جبکہ پروگرام کے دوران سماعت سے محروم طالب علموں نے خوبصورت ٹیبلو پیش کرکے ارتھ ڈے کی اہمیت کا احساس اجاگر کیا ، قبل ازیں ڈپٹی میئر کراچی نے سماعت سے محروم بچوں کے بنائے ہوئے ارتھ ڈے کے حوالے سے آگہی پر مبنی پروجیکٹس معائنہ کیا اور انہیں سراہا۔ انہوں نے کہاکہ اگر معاشرے کا ہر فرد ایک پودا لگائے تو اس کے مثبت اثرات پورے ماحول پر مرتب ہونگے اور ہمار ا شہر سرسبز اور شاداب نظر آئے گا۔ ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے کہاکہ ارتھ ڈے کے موقع پر آلودگی پر قابوپانے اور صفائی ستھرائی کو شعار بنانے کے حوالے سے خصوصی بچوں نے نہایت عمدہ پروجیکٹس بنائے ہیں ، انہوں نے کہاکہ کراچی کو روشنیوں کا شہر بنانے کی بات تو بہت ہوچکی ، اب ہمیں کراچی کو باغات، پھولوں اور درختوں کا شہر بنانے کی بات بھی کرنی چاہیئے تبھی ہم کامیابی کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے درجہ حرارت میں کمی کا مقررہ ہدف حاصل کرپائیں گے، انہوں نے کہاکہ اس کے لئے ہر شہری، طالب علم اور بچے کو بھی اپنی ذمہ داری کو محسوس کرنا ہوگا اور اپنے اطراف صفائی ستھرائی اور سبزہ کاری یقینی بنانا ہوگی، انہوں نے کہاکہ تاجر طبقہ خاص طورپر دکاندار کچرے کو جگہ جگہ پھینکنے سے گریز کرے اور اسے صحیح طریقے سے مقررہ جگہ پر رکھے جہاں سے متعلقہ بلدیاتی ادارے کا عملہ اسے ٹھکانے لگانے کا ذمہ دارہے، ڈپٹی میئر کراچی نے کہاکہ ہمیں صرف مزید درخت ہی نہیں لگانے بلکہ ان کی نگہداشت کا کام بھی کرنا ہے ، اگر شوق ہو تو ہم یہ سب چیزیں سیکھ سکتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ خصوصی افراد کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنے والے اداروں کو ہرممکن تعاون فراہم کیا جائے گا اور اس قسم کے پروگرامو ںکے انعقاد میں ہم ہمیشہ آپ لوگوں کے ساتھ رہیں گے۔ انہوں نے اس امر پر اطمینا ن کا اظہارکیا کہ جے ایس اکیڈمی کی انتظامیہ نے کے جی سے لے کر گریجویشن تک سماعت سے محروم بچوں کی تعلیم و تربیت کا انتظام کیا ہے ، انہوں نے کہاکہ ہم سب مل جل کرکام کریں گے تو ہمارا شہر جلد ہی صاف ستھرا اور سرسبز ہوجائے گا ، ہمارے بچے صلاحیتو ں میں کسی سے کم نہیں اگر انہیں مواقع ملیں تو یہ دنیا بھر میں اپنے ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرہ نے جے ایس اکیڈمی کے پارک میں پودا بھی لگایا جبکہ اس موقع پر انہیں سماعت سے محروم بچوں کی بنایا ہوا خوبصورت طغرہ بھی پیش کیاگیا۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard