Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ اب کھیل کے میدانوںاور پارکوں میں چائنا کٹنگ نہیں کرنے دیں گے ہمارا مقابلہ مضبوط مافیا سے ہے -  
     
  18-Apr-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ اب کھیل کے میدانوںاور پارکوں میں چائنا کٹنگ نہیں کرنے دیں گے ہمارا مقابلہ مضبوط مافیا سے ہے جنہوں نے شہریوں کی زمینوں پر قبضہ کر رکھا ہے ،K-III اور K-IV کے منصوبوں سے کوئی اور فائدہ حاصل کرے گا ، شہریوں کا پانی بیچا جا رہا ہے ، تعلیم کو عام کریں گے اور غریب اور متوسط طبقے کے علاقوں میں اسکول تعمیر کئے جائیں گے یہ بات انہوں نے مصطفی کالونی یوسی 9- میں طارق بن زیاد گورنمنٹ اسکول میں نئے بلاک کا افتتاح کرتے ہوئے کہی، ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن سینٹرل کے چیئرمین ریحان ہاشمی، وائس چیئرمین شاکر علی، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل شہاب انور، ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز نایاب سعید اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اسکول پہنچنے پر طلبا و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے میئر کراچی کا پرتپاک استقبال کیا میئر کراچی نے کہا کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں چائنا کٹنگ کے ذریعے شہریوں کی زمینوں پر قبضہ کیا گیا اور شہریوں کے لئے زمین تنگ کردی گئی انہوں نے کہا کہ اب یہ سلسلہ نہیں چلے گا اور قبضہ مافیا اور چائنا کٹنگ کرنے والوں سے یہ زمینیں واگزار کروا کر دوبارہ شہریوں کے حوالے کریں گے انہوں نے کہا کہ سندھ خصوصاً کراچی میں تعلیم کا معیار گرتا جا رہا ہے، بچے تعلیم اور تربیت سے محروم ہوتے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ والدین کے پاس اتنے وسائل نہیں ہوتے کہ وہ اپنے بچوں کو بہترین پرائیویٹ اسکولوں میں تعلیم دلا سکیں انہوں نے کہا کہ طارق بن زیاد گورنمنٹ اسکول کو یہاں کے مکینوں کی خواہش پر انگلش میڈیم میں تبدیل کیا جا رہا ہے تاکہ اس آبادی کے رہنے والے بچے بھی انگلش میڈیم اسکول میں تعلیم حاصل کرسکیں انہوں نے کہا کہ K-IV منصوبے کا پانی کراچی کے شہریوں کے لئے نہیں ہے اس سے کوئی اور ہی فائدہ حاصل کرے گا لیکن یہ منصوبہ اور اس جیسے دوسرے منصوبے کراچی کے شہریوں کے وسائل اور ٹیکسوں سے بنائے جا رہے ہیں ، انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی قبرستانوں کی حالت کو بہتر کرنے کے لئے کام کر رہی ہے اور بعض قبرستانوں کے بھر جانے کے بعد وہاں تدفین پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ دو نئے قبرستان بنائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم عوام میں سے ہیں اور عوام کی ضرورتوں سے پوری طرح واقف ہیں ۔میئر کراچی نے کہا کہ شہریوں کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو ہر صورت میں پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد روزانہ مختلف بلدیاتی مسائل کے حل کے سلسلے میں ہم سے رابطہ کرتی ہے مجھے جیل سے آئے ہوئے ابھی چار ماہ کا عرصہ ہوا ہے اور میں کوشش کر رہا ہوں کہ جتنے اختیارات اور فنڈز موجود ہیں ان کے ذریعے شہریوں کے مسائل حل کئے جائیں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard