Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے شہر کے پارکس اور پلے گرائونڈزکے اطراف تجاوزات کو بھی فی الفور ختم کرنے کی ہدایت کی۔  
     
  18-Apr-2017  
     
   
     
  ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے کہا ہے کہ شہر کے پارکس اور پلے گرائونڈز شہریوں کی سہولت کے لئے بنائے گئے ہیں ان میں کسی بھی قسم کی تجاوزات قائم کرنے یا کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایسی سرگرمیوں میں ملوث افسران اور متعلقہ افراد سے باز پرس کا سلسلہ شروع کردیا ہے، سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو بھی ہر قیمت پر تجاوزات سے پاک کرائیں گے، کچرا اٹھانے کیل ئے تمام دستیاب وسائل استعمال کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کی دوپہر نارتھ کراچی پی ایس۔98 کی مختلف یونین کونسلوں میں واقع پارکس پلے گرائونڈ، سڑکوں، فٹ پاتھوں ، اسکولوں اور دیگر جگہوں کا تفصیلی دورے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئیکہی، اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی وسیم قریشی، محکمہ ٹیکنیکل سروسز کے XEN سینٹرل سہیل خان، متعلقہ یونین کونسلوں کے چیئرمین، وائس چیئرمین، کونسلرز اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹرارشد عبداللہ وہرہ نے یوسی۔2 نارتھ کراچی میں پارک اور گرائونڈ کی حالت زار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وہاں سے ہر قسم کی تجاوزات کو فوری ختم کرنے اور پارک کی جگہ پر تعمیر کی جانے والی دیواریں مسمار کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ گرائونڈ میں بچت بازار لگنے سے اس جگہ کو کھیل کی سرگرمیوں کے لئے استعمال نہیں کی جاسکتی جو شہریوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔ ڈپٹی میئر کراچی نے یوسی 2 کی مرکزی سڑک کے اطراف تجاوزات کو بھی فی الفور ختم کرنے کی ہدایت کی۔ بعدازاں انہوں نے یوسی 3- نارتھ کراچی میں واقع گرائونڈ کا معائنہ کیا جہاں انہیں بتایا گیا کہ گرائونڈ کی چار دیواری اور اندرونی جگہ طویل عرصے سے خراب حالت میں ہے جس پر ڈپٹی میئر کراچی نے XEN سینٹرل کو اس کی تفصیلی رپورٹ اور اصل ڈیزائن پیش کرنے کی ہدایت کی تاکہ اس گرائونڈ کو جلد از جلد اصل حالت میں بحال کیا جائے، یوسی۔15 نارتھ کراچی کے دورے پر ڈپٹی میئر کراچی نے ماڈل پارک (سابقہ اماں پارک) میں کمرشل سرگرمیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اس کے ذمہ داروں کو فوری وارننگ جاری کردی جائے کہ وہ ان سرگرمیوں سے باز آجائیں بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ وہ پندرہ دن بعد دوبارہ یہاں کا دورہ کرکے صورتحال چیک کریں گے، ڈپٹی میئر کرچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے یوسی۔14 نارتھ کراچی کی مرکزی سڑک پر کچرا اٹھانے کے کام کا معائنہ کیا اور سڑک کے در میانی حصے سے تمام تجاوزات کو فوری ختم کرنے کی ہدایت دی۔ بعدازاں ڈپٹی میئر کراچی نے یوسی۔ 14 میں سوار محمد شہید اسکول کی عمارت اور ملحقہ سڑک کا بھی دورہ کیا اور XEN سینٹرل کو ہدایت کی کہ سڑک کی تعمیر اور یوٹیلٹی سروسز ٹھیک کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نارتھ کراچی کے مکینوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور وہ مسلسل دورے کرکے یہ چیک کریں گے کہ دی گئیں ہدایات پر عملدرآمد ہوا ہے یا نہیں تاکہ ترقیاتی سرگرمیوں میں تیزی لائی جاسکے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard