Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ماضی کی نامور اداکارہ شبنم کی کراچی آمد ہمارے لئے باعث ِ اعزاز ہے ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ثقافتی تعلقات مضبوط ہونے چاہئیں-  
     
  18-Apr-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ماضی کی نامور اداکارہ شبنم کی کراچی آمد ہمارے لئے باعث ِ اعزاز ہے ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ثقافتی تعلقات مضبوط ہونے چاہئیں دونوں ملکوں کے فنکار اور دیگر شعبوںکے ماہرین کے تبادلے سے مقامی ثقافت ترقی کرے گی اور دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے گا۔بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر میں ثقافتی و ادبی سرگرمیوں کی مکمل سرپرستی کر رہی ہے فنکار ہمارا سرمایہ ہیں اور ہم اُسے ضائع نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے عالمی شہرت یافتہ اداکارہ شبنم کے اعزاز میں کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان فلم اینڈ ٹیلی وژن جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے تعاون سے شہری استقبالیے سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ ، میونسپل کمشنر حنیف محمد مرچی والا، چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور ،بیگم افشاں فاروق ستار ، بیگم وسیم اختر ،معروف صحافی اور شاعر محمود شام، معروف اداکار مصطفی قریشی ،فلم ساز سید نور،سعید رضوی ،اداکار شکیل،بہروز سبزواری، ایاز خان،گلوکار ایم افراہیم،امجد رانا،عاصمہ لتا، جی ایم پی ٹی وی امین میمن، مختلف ٹی وی چینلز کے پروڈیوسرز، اینکرزاور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ارکان کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔میئر کراچی نے شہری استقبالیے کی دعوت قبول کرنے پر اداکارہ شبنم کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ یہ تقریب طویل عرصے تک پاکستانی فلم اسکرین پر راج کرنے والی انتہائی با صلاحیت اداکارہ کے شایان شان اور ہمارے لئے بھی فخر کی بات ہے کہ ہمیں ان کے زبردست فن کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا موقع ملا۔انہوں نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام اداکاروں اور دیگر مہمانوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اداکارہ شبنم نے کہا کہ ان کے لئے آج کی یہ تقریب ہمیشہ یادگار رہے گی جس میں اہلیان کراچی نے انہیں بھر پور عزت اور احترام دیاانہوں نے کہا کہ پاکستان سے جانے کی واحد وجہ ان کے والدین کی علالت تھی تاہم جب بھی انہیں موقع ملاپاکستان آئی ہیںاور آئندہ بھی اگر انہیں اچھے رولز کی آفر ہوئی تو وہ پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں ضرور کام کریں گی۔انہوں نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ سید نور نے انہیں اپنی فلم آئینہ ٹو میں کاسٹ کیا ہے اور انہیں امید ہے کہ یہ فلم انتہائی کامیاب ہوگی ۔انہوں نے اپنے اعزاز میں استقبالیہ دینے پر میئر کراچی وسیم اختر اور کے ایم سی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اداکار مصطفی قریشی ، شکیل ،بہروز سبزواری ،ہدایت کار سید نور علی حسن ساجد اور دیگر نے اداکارہ شبنم کی صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں اپنے وقت کی عظیم اداکارہ قرار دیا۔مقررین نے کہا شبنم کو فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتاتھا۔انھوں نے فلم اور فلم بینوں کے دلوں پر 30سال تک راج کیا اور 170سے ذائد فلموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے اور زیادہ تر فلموں نے پلاٹینم اور گولڈن جوبلی کی جبکہ فلم آئینہ نے 500سے ذائد ہفتوں تک سینما ہال میں لگے رہنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا اور اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی پاکستانی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی رہیں گی اور پاکستانی فلم انڈسٹری ماضی کی طرح انکی خدمات سے مستفد ہوتی رہے گی۔اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر اور ڈپٹی مئیر کراچی ڈاکٹر ارشد وہرا نے ادا کارہ شبنم کو شیلڈ پیش کی جبکہ کے ایم سی کے افسران اور دیگر مہمانوں نے اداکار شبنم کو گلدستے پیش کئے ۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard