Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ باغ ابن قاسم کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے اور تزئین و آرائش کے بعدجلد ہی شہریوں کے لئے کھول دیا جائے گا-  
     
  16-Apr-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ باغ ابن قاسم کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے اور تزئین و آرائش کے بعدجلد ہی شہریوں کے لئے کھول دیا جائے گا، سرکاری زمین کے ایک انچ پر بھی کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے اور مفاد عامہ کے تمام منصوبوں کو ان کی اصلی حالت میں بحال کریں گے یہ بات انہوں نے اتوار کے روز باغ ابن قاسم کے اچانک دورے کے موقع پر کہی، ڈائریکٹرجنرل پارکس آفاق مرزا بھی اس موقع پر موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ باغ ابن قاسم کراچی کا سب سے بڑا پارک ہے اور ساحل سمندر پر ہونے کی وجہ سے ممتاز مقام کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں دوسرے پارکوں کی طرح اس پارک کو بھی تباہ و برباد کردیا گیا اور گزشتہ دو سال سے شہریوں کے لئے یہ پارک بند تھا اب ازسرنو بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے اور کے ایم سی کے اپنے وسائل سے اس پارک کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ 130 ایکڑ رقبے پر مشتمل اس پارک سے ہزاروں شہریوں کو تفریحی سہولتیں مہیا ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ 2006 ء میں تعمیر ہونے والے اس پارک کی تزئین و آرائش اور سبزہ کاری کا کام ایک بار پھر کے ایم سی کر رہی ہے ، میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کے ممتاز شہری جہانگیر کوٹھاری نے یہ قطعہ اراضی کراچی کے شہریوںکو تحفتاً دیا تھا اس زمین کو کسی بھی صورت تجارتی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیاجاسکتا،انہوں نے کہا کہ کراچی میں غریب اور متوسط طبقے کے لئے تفریحی سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں اگر وہ بھی ان سے چھین لی جائیں تو شہری اپنا اور اپنے خاندان کا وقت تفریحی غرض سے کہاں گزاریں گے انہوں نے کہاکہ پارک میں تمام سہولتیں مہیا کی جائیں گی اور اس تاریخی پارک کے ساتھ ساتھ کراچی کے دوسرے پارکوں کی بحالی کے لئے بھی کام شروع کردیا گیا ہے ، میئر کراچی نے کہا کہ لائنز ایریا میں وہاں کے مکینوں کے لئے پارک تعمیر کیا گیا ہے جہاں انتہائی کم وسائل رکھنے والے شہری اپنا کچھ وقت پارک میں گزار سکیں گے انہوں نے کہا کہ عزیز بھٹی پارک اور سفاری پارک کی بحالی کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو ان کے گھر کے قریب تفریحی سہولتیں میسر آئیں، میئر کراچی نے کہا کہ ہمیں کراچی تباہ حال ملا ہے اور مسائل کا انبار ہے جسے بتدریج حل کیا جا رہا ہے، صفائی ستھرائی کے اقدامات کئے جارہے ہیں، تجاوزات کے خاتمے کے لئے مہم چلائی جارہی ہے، سڑکوں کے دونوں اطراف پودے لگائے جا رہے ہیں تاکہ شہر کا ایک بہتر امیج سامنے آنا شروع ہو، انہوں نے کہاکہ جومحدود وسائل اور اختیارات ہمیں حاصل ہیں ان میں رہتے ہوئے بھی ہم عوام کے درمیان رہیں گے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے ہرممکن کوششیں کریں گے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard