Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ طارق روڈ کی تعمیر کے بعد دکانوں کے آگے لگنے والے پتھاروں کو ہٹایا جائے تاکہ سڑک کی خوبصورتی بحال رہے اور ٹریفک جام نہ ہو-  
     
  15-Apr-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ طارق روڈ کی تعمیر کے بعد دکانوں کے آگے لگنے والے پتھاروں کو ہٹایا جائے تاکہ سڑک کی خوبصورتی بحال رہے اور ٹریفک جام نہ ہو، انہو ںنے کہا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والی سڑک پر اگر پتھارے ، ٹھیلے اور عارضی دکانیں قائم کی جائیں گی تو سڑک اپنی افادیت کھو دے گی، ان خیالات کا اظہار انہو ںنے گزشتہ روز طارق روڈ اور اطراف کی گلیوں کا تفصیلی دورہ کرنے اور کئے جانے والے ترقیاتی کاموں کے معائنہ کرنے کے موقع پر کیا، اس موقع پر میئر کراچی کے ہمراہ ضلع شرقی کے چیئرمین معید انور، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز شہاب انور سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی وسیم اختر نے طارق روڈ پر گاڑیوں کی بے ترتیب اور بے ہنگم پارکنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وہاں موجود ٹریفک پولیس کے عملہ کو سڑک پر غلط پارک کی گئی گاڑیوں کو ہٹانے کی بھی ہدایت کی، میئر کراچی کی طارق روڈ آمد پر دکانداروں نے حیرت اور خوشی کا اظہار کیا میئر کراچی وسیم اختر نے سوسائٹی قبرستان سے لے کر متین سینٹر تک فرداً فرداً دکانداروں سے ملاقات کی اور دکانداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ طارق روڈ کی تعمیر کے بعد صفائی ستھرائی اور مینٹینس کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ یہاں آنے والے خریداروں کو کسی بھی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے، میئر کراچی وسیم اختر نے اپنی جانب سے طارق روڈ کے دکانداروں کو کچرے کے لئے پلاسٹک بیگ بھی تقسیم کئے اور دکانداروں کو ہدایت کی کہ صفائی برقرار رکھنے کیلئے کچرے کو پلاسٹک بیگ میں جمع کرکے مخصوص مقامات پر رکھ دیں تاکہ وہاں سے کے ایم سی کا عملہ اس کچرے کو اٹھاکر ٹھکانے لگا سکے، میئر کراچی کو طارق روڈ پر دیکھ کر دکانوں میں موجود خریدار باہر آگئے اور انہو ںنے میئر کراچی کو اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کرنا شروع کردیا اور کچرے کے بیگز تقسیم کرنے پر خوشی کا اظہار کیا، میئر کراچی نے دکانوں کے آگے پڑے ہوئے سامان کو ہٹوایا اور دکانداروں سے درخواست کی کہ آئندہ اپنا اضافی سامان سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر نہ رکھیں بصورت دیگر انسداد تجاوزات کا عملہ یہ سامان اٹھا کر ضبط کرلے گا انہوں نے کہا کہ طارق روڈ شہر کا کاروباری اور روایتی مرکز ہے یہاں روزانہ ہزاروں افراد خریداری کے لئے آتے ہیں اس لئے دکاندار یہاں پرسکون اور پرفضاء ماحول بنانے میں ہمارا ساتھ دیں، قبل ازیں میئر کراچی وسیم اختر نے دہلی مرکنٹائل سو سائٹی کا دورہ بھی کیا اور علاقے میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور سڑک کی تعمیر کا معائنہ کیا، اس موقع پر دہلی مرکنٹائل سوسائٹی میں واقع یونین کلب میں محبوب حسن کی سربراہی میں علاقہ معززین نے میئر کراچی وسیم اختر سے ملاقات کی اور علاقے کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے علاقے کے مسائل سے میئر کراچی کو آگاہ کیا، میئر کراچی نے علاقہ مکینوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹ لائٹس کی درستگی اور علاقے کو دیدہ زیب بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ علاقے کو سرسبز اور شاداب بنانے کے لئے صفائی ستھرائی، سبزہ کاری اور شجر کاری پر خصوصی توجہ دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ہم شہر کے تمام علاقوں کے مسائل پر یکساں توجہ دے رہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ عوامی مسائل کو جلد سے جلد حل کیا جاسکے، انہوں نے علاقہ مکینوں سے بھی درخواست کی کہ وہ ہمارا ساتھ دیں۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard