Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ سی پیک کے آغاز کے بعد بلدیہ ٹائون میں واقع انٹر سٹی بس ٹرمینل کی اہمیت و افادیت میں بے پناہ اضافہ ہوگا  
     
  15-Apr-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ سی پیک کے آغاز کے بعد بلدیہ ٹائون میں واقع انٹر سٹی بس ٹرمینل کی اہمیت و افادیت میں بے پناہ اضافہ ہوگا اور کراچی سے گوادر اور بلوچستان کے دوسرے شہروں کے لئے آمدورفت اور سامان کی ترسیل میں اضافہ ہوگا یہ بات انہوں نے یوسف گوٹھ بس ٹرمینل سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز شہاب انور، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم، سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات نذیر لاکھانی، ڈائریکٹر ٹیکنیکل ایس ایم شکیب، مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ روزانہ 15 سو سے زائد مسافر کراچی سے بلوچستان کے مختلف شہروں کو جاتے اور آتے ہیں لیکن گوادر پورٹ اور سی پیک کے مختلف منصوبے شروع ہونے کے بعد یہ تعداد 15 ہزار سے تجاوز کر جائے گی، انہوںنے کہا کہ یوسف گوٹھ بس ٹرمینل سے کراچی شہر میں آنے کے لئے شٹل سروس موجود نہیں ہے جسے فوری شروع کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے گزشتہ آٹھ سال سے کے ایم سی کو کرائے کی ادائیگی نہیں کی ہے ان کے لئے آسان اقساط کا پلان بنایا گیا ہے تاکہ ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو سہولت مہیا ہو اور کے ایم سی کو ریونیو حاصل ہوسکے میئرکراچی نے ٹرانسپورٹ کمپنی کے نمائندوں کو یقین دلایا کہ بس ٹرمینل سے ہر قسم کی تجاوزات کا خاتمہ کرے اسے بہتر بنایا جائے گا اورتمام سہولیات مہیا کی جائیں گی، انہو ںنے کہا کہ ٹرانسپورٹرز اور کے ایم سی انتظامیہ ایک جیسی سوچ رکھتے ہیں اور دونوں ہی مسئلوںکو حل کرکے اچھے ماحول میں روزگا رکے بہتر مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں اس لئے یہ امید کی جانی چاہئے کہ یوسف بس ٹرمینل کے مسائل جلد حل ہوجائیں گے، میئر کراچی نے ٹرانسپورٹرز کے وفد کو بتایا کہ 65 کروڑ روپے کی لاگت سے حب ریوڑ روڈ کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا ہے حب ریور روڈ پر چار ٹریک آنے اور چار ٹریک جانے کے لئے بنائے گئے ہیں اس شاہراہ کی تعمیر کے بعد گوادر پورٹ اور بلوچستان کے مختلف شہروں سے آنے اور جانے مسافروں اور مال بردار گاڑیوں شہر تک پہنچنے میں سہولت میسر آئے گی، سڑک کی تعمیر کے ساتھ ساتھ پانی کی لائنیں بھی ڈالی جارہی ہیں اور برساتی پانی کی نکاسی کے لئے نالے کو پختہ کیا جارہا ہے، انہو ںنے کہا کہ بلوچستان اور کراچی کے درمیان حب ریور روڈ مرکزی شاہراہ کی حیثیت رکھتا ہے اور آئندہ دنوں میں اس سڑک پر بھاری ٹریفک بڑھ جائے گی اس کیلئے ابھی سے پلاننگ کی ضرورت ہے تاکہ ٹریفک جام نہ ہو اور مقامی شہریوں کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے اس موقع پر موجود ٹرانسپورٹرز نے میئر کراچی کو یقین دلایا کہ یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کی بہتری اور از سر نو بحالی کیلئے وہ میئر کراچی کے ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ انٹر سٹی بس ٹرمینل دس سال عدم توجہی کا شکار تھا لیکن میئرکراچی نے اس ٹرمینل کی بہتری اور ٹرانسپورٹر کے مسائل پر خصوصی توجہ دی ہے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard