Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے کہا ہے کہ منتخب بلدیاتی نمائندے شہریوں کو جوابدہ ہیں عوام نے ہمیں ووٹ دیا ہے اور ہمیں بلدیاتی اداروں کے ذریعے اپنی کارکردگی پیش کرنی ہے-  
     
  14-Apr-2017  
     
   
     
  ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ نے کہا ہے کہ منتخب بلدیاتی نمائندے شہریوں کو جوابدہ ہیں عوام نے ہمیں ووٹ دیا ہے اور ہمیں بلدیاتی اداروں کے ذریعے اپنی کارکردگی پیش کرنی ہے سٹی کونسل کمیٹیوں کے چیئرمینزاور محکمہ جاتی سربراہان دستیاب وسائل اور اختیارات استعمال کرتے ہوئے شہرکی بہتری کے لئے مکمل نظم و ضبط اور ایمانداری سے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں، یہ بات انہوں نے جمعہ کی سہ پہر کے ایم سی صدر دفتر میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کمیٹیوں کے منتخب چیئرمینز اور محکمہ جاتی سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر میونسپل کمشنر حنیف محمد مرچی والا، سٹی کونسل کے پارلیمانی لیڈر اسلم شاہ آفریدی اور دیگر افسران بھی موجود تھے، ڈپٹی میئر کراچی نے اجلاس کے آغاز میں فرداً فرداً محکمہ جاتی سربراہان اور سٹی کونسل میں متعلقہ محکمے کے چیئرمین کا تعارف کرایا اور انہیں ہدایت کی کہ وہ محکمہ جاتی امور اور فرائض کی ادائیگی احسن طریقے سے کرنے کے لئے باہمی رابطوں کو مضبوط بنائیں اور اس ضمن میں وقتاً فوقتاً محکمہ جاتی اجلاس منعقد کریں ، انہوں نے کہا کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء میں کنڈکٹ آف بزنس رولز کے تحت کمیٹیز کے چیئرمینز کی حدود ، ان کے اختیارات اور دیگر امور کے حوالے سے تمام تفصیلات واضح طور پر درج ہیں اگر ان کے علاوہ کوئی دیگر معاملات درپیش ہیں تو اس کے لئے محکمہ جاتی سربراہان اور دیگر افسران سے رابطہ کیا جاسکتا ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ چیئرمینز کے دفاتر ، ٹرانسپورٹ کی سہولت اور دیگر امور طے کرنے کے لئے پیر کے روز اجلاس بلایا جائے جس میں ڈائریکٹر اکاموڈیشن ، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز، ڈائریکٹر فنانس اور ڈائریکٹر وہیکل خصوصی طور پر شرکت کریں تاکہ ان تمام معاملات کو باہمی مشاورت سے دیکھا جاسکے،اجلاس کے دوران مختلف کمیٹیوں کے چیئرمینز نے اپنے محکموں کے فرائض منصبی کے حوالے سے سوالات کئے ، ڈپٹی میئر کراچی نے کہا کہ ہمیں مل جل کر عوام کی خدمت کرنی ہے جس محکمے کے ذمے جو بھی کام ہے اسے بھرپور طریقے سے انجام دینا ہے، اس کے لئے ہم انفرادی طور پر بھی ذمہ دار ہیں لہٰذا ہر ممکن کوشش کی جائے کہ باہمی رابطے کا موثر نظام قائم ہو اور اس میں ڈسپلن کو خاص اہمیت دی جائے جسے کام میں بھی بہتری آئے گی اور مجموعی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوگا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ سٹی کونسل کی کمیٹیوں کے چیئرمینز محکمہ جاتی سربراہان کے تعاون اور اشتراک کے ذریعے شہریوں کی بہتر خدمت کا فریضہ انجام دیں گے اور ان کی یہ کارکردگی شہر اور شہریوں کے لئے مفید ثابت ہوگی۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard