Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئرکراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ شدید گرم موسم میں شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رکھنے کے لئے عباسی شہید اسپتال سمیت کے ایم سی کے 12 اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک مینجمنٹ سینٹرز کو فعال کردیا گیا ہے-  
     
  13-Apr-2017  
     
   
     
  میئرکراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ شدید گرم موسم میں شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رکھنے کے لئے عباسی شہید اسپتال سمیت کے ایم سی کے 12 اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک مینجمنٹ سینٹرز کو فعال کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف اور ضروری ادویات کا وافر ذخیرہ موجود ہے شہر کے کسی بھی علاقے میں ہیٹ اسٹروک یا لو لگنے کی صورت میں شہری فوری طور پر ان طبی مراکز سے رجوع کریں جن کے رابطہ نمبر بذریعہ اخبارات مشتہر کئے جاچکے ہیں ، جمعرات کی سہ پہر لائنزایریا یونین کونسل 11 میں ضمنی بلدیاتی الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ ہیٹ اسٹروک سے شہریوں کا متاثر ہونا ایک خطرناک صورتحال ہے اور ہم ایسی حالت میں شہریوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے لہٰذا اس حوالے سے آگاہی مہم اور ہیٹ اسٹروک سے بچائو کے لئے حفاظتی مراکز کے قیام کے ذریعے ہرممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ شہری اپنے معمولات زندگی کی ادائیگی کے دوران شدید اور غیر معمولی گرمی کے اثرات سے محفوظ رہیں اور اگر ضرورت پڑے تو متاثرہ افراد کو فوری اور موثر طبی امداد مہیا کی جائے، انہوں نے کہا کہ شہر میں یوٹیلیٹی سروسز فراہم کرنے والے اداروں کا بھی یہ فرض بنتا ہے کہ وہ شدید گرم موسم میں شہریوں کے صبر کا امتحان نہ لیں اور جہاں تک ممکن ہو انہیں بجلی، پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی جاری رکھیں تاکہ لوگوں کو گرمی اور حبس کے دوران لوڈشیڈنگ اور پانی کی کمی جیسے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے، انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ضلعی بلدیات نے شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے اپنے طور پر اقدامات کئے ہیں ، کے ایم سی نے عباسی شہید اسپتال اور کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں 24 گھنٹے ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کو فوری طبی امداد مہیا کرنے انتظام کیا ہوا ہے جبکہ دیگر 10 مراکز بھی ہمہ وقت شہریوں کی مدد کے لئے موجود ہیں۔ اس کے علاوہ ہیٹ اسٹروک کی وجوہات ، احتیاطی تدابیر اور فوری طبی امداد کے حوالے سے عوام الناس کو باخبر رکھنے کے لئے بذریعہ اخبارات آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے تاکہ شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیٹ اسٹروک یا لو لگنے کے اثرات سے محفوظ رہیں۔انہوںنے کہا کہ شہریوں کو خود بھی اس حوالے سے زیادہ احتیاط کرنی چاہئے اور دن کے گرم ترین اوقات میں صبح 11 بجے سے 4 بجے کے دوران بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں، سادہ اور ہلکی غذا کا استعمال کریں اور شدیددھوپ اور گرمی میں سر کو ڈھانپ کر رکھیں ، انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے اسپتالوں میں حفاظتی مراکز قائم کرنے کے ساتھ ساتھ ہم نے شہر کے تمام دیگر سرکاری اور نجی اسپتالوں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ ہیٹ اسٹروک یا لو سے متاثرہ مریضوں کو ترجیحی بنیادپر فوری طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو موسم گرما میں دو سال قبل جیسی تشویشناک صورتحال سے محفوظ رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی ضلعی بلدیات اور دیگر تمام متعلقہ ادارے ہیٹ اسٹروک کے حوالے سے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard